کینیڈا: مسجد کے احاطے میں نمازی کو کچلنے کے کوشش، ملزم گرفتار
👁️ 63 بار دیکھا گیا
کینیڈا: مسجد کے احاطے میں نمازی کو کچلنے کے کوشش، ملزم گرفتار
اوٹاوا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) یہ واقعہ اونٹاریو صوبے میں مارکہیم مسجد کے احاطے میں پیش آیا جہاں ہزاروں مسلمان نماز کے لیے جمع تھے۔ پولیس نے شرن کرونا کرن نامی شخص کو نفرت انگیز جرم کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
کینیڈا کی پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ ایک شخص کو گرفتار کر کے، اس کے بقول “نفرت انگیز واقعہ” میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس شخص نے مبینہ طورپر ایک مسجد کے احاطے میں ایک نمازی کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی تھی اور انہیں دھمکیاں دیں اور مذہبی طور پر برا بھلا کہا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اونٹاریو صوبے کے مارکہیم شہر میں پیش آیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 28 سالہ شرن کروناکرن کو بعد میں ٹورنٹو سے گرفتار کرلیا گیا۔
کینیڈا کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کینیڈا کی وزیر تجارت میری نیگ نے اس واقعے کی مذمت کی اور اسے نفرت انگیز جرم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین سماج میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
نیگ جو مقامی رکن پارلیمان بھی ہیں، نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “نفرت انگیز جرم کے واقعے اور نسل پرستانہ رویے کے بارے میں سن کر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔”
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نیگ نے مزید کہا کہ مساجد امن اور کمیونٹی کے لیے عبادت کی جگہ ہے اور اپنی عبادت گاہ میں ہر شخص کو محفوظ محسوس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “اس تشدد اور اسلاموفوبیا کے لیے ہماری کمیونٹیز میں کوئی جگہ نہیں ہے۔”
Deeply disturbed to hear of the violent hate crimes and racist behaviour at the Islamic Society of Markham. To Muslims in Markham and Canada, I stand with you. (1/3) https://t.co/sHCSlwI5Ts
— Mary Ng (@mary_ng) April 8, 2023
قرآن کی توہین کا بھی الزام
اسلامک سوسائٹی آف مارکہیم (آئی ایس ایم) نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کے روز ایک شخص مارکہیم کی مسجد میں داخل ہوا۔ اس نے بظاہر قرآن کو پھاڑ دیا اور وہاں موجود نمازیوں کو مذہبی طور پر برا بھلا کہا۔
پولیس نے اتوار کے روز اپنے بیان میں تاہم مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر دھمکیاں دینے، ہتھیار سے حملہ کرنے اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اسے منگل کے روز نیو مارکیٹ میں اونٹاریو کی اعلیٰ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ واقعہ رمضان کے مہینے میں اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مساجد میں عبادت کے لیے جاتے ہیں۔ حادثے کے وقت بھی ہزاروں مسلمان مارکہیم کی مسجد میں موجود تھے۔ مارکہیم ٹورانٹو سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
کینیڈین مسلمانوں کی قومی کونسل (این سی سی ایم) نے بھی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اس واقعے پر “انتہائی تشویش” کا اظہار کیا ہے۔
این سی سی ایم کا کہنا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سن 2021 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے واقعات میں 71 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق سن 2020 میں مسلمانوں کے خلاف حملوں کے 84 واقعات درج کرائے گئے تھے جب کہ سن 2021 میں یہ تعداد بڑھ کر 144 ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C