گلگت بلتستان: کالعدم اہلسنت والجماعت کے امیر پر حملے میں ملوث 8 افراد گرفتار
👁️ 387 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان: کالعدم اہلسنت والجماعت کے امیر پر حملے میں ملوث 8 افراد گرفتار
گلگت (ڈیلی اردو) پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان میں پولیس نے ممتاز عالمِ دین اور کالعدم تنظیم اہلسنت والجماعت کے امیر قاضی نثار احمد پر قاتلانہ حملے میں سہولت کاری کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) گلگت بلتستان فیصل محمود بٹ نے سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلگت راجا مرزا حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات کے دوران قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث آٹھ سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ جج پر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
آئی جی پولیس کے مطابق چار گاڑیاں جو دہشت گردوں کے زیر استعمال تھیں، پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کے نام تفتیشی مراحل کی حساسیت کے باعث فی الحال صیغۂ راز میں رکھے گئے ہیں۔
فیصل محمود بٹ نے کہا کہ “ایک دو روز میں حملے میں براہِ راست ملوث دہشت گرد بھی گرفتار کر لیے جائیں گے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس ملک عنایت الرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو حملہ آوروں کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے سے ملزمان تک رسائی
آئی جی پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے حاصل کیے گئے تھے، جن کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ “قاضی نثار احمد کی سیکیورٹی پر پولیس کی ایک موبائل اور پانچ اہلکار تعینات تھے، جنہوں نے بہادری سے جوابی فائرنگ کی۔”
جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور زخمی ہوئے اور وہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
حملے کے دوران پولیس کی کم نفری
فیصل محمود بٹ کے مطابق واقعے کے وقت اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے سی پی او میں نفری کم تھی، تاہم پولیس نے چند منٹ کے اندر ردِعمل دیتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ “حملہ آوروں کی فائرنگ تقریباً تین سے پانچ منٹ تک جاری رہی، لیکن اللہ کے فضل سے قاضی نثار احمد محفوظ رہے۔ اگر خدانخواستہ انہیں کچھ ہوجاتا تو علاقے میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو سکتی تھی۔”
قاضی نثار احمد کی عوام سے امن کی اپیل
آئی جی پولیس نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود قاضی نثار احمد نے عوام کو پُرامن رہنے کی تلقین کی، جس سے علاقے میں ممکنہ کشیدگی کو ٹالنے میں مدد ملی۔
ان کے مطابق اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے بھی بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور احتجاج پُرامن رکھا۔
پولیس، میڈیا اور عوام کے کردار کی تعریف
فیصل محمود بٹ نے صحافی برادری اور سوشل میڈیا صارفین کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس نازک موقع پر افواہیں پھیلانے کے بجائے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے انعامات
آئی جی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے قاضی نثار احمد کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو ایک ایک لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا، جب کہ انہوں نے ذاتی طور پر 20، 20 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
سیکیورٹی پلان اور سیف سٹی اپ گریڈ
پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔
ان کے مطابق آئندہ مذہبی رہنماؤں کے سفر کے دوران ان کے روٹس کو پیشگی طور پر محفوظ بنایا جائے گا اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مربوط رابطہ نظام قائم کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پولیس فیصل محمود بٹ نے واضح کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے موجود عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون کے مطابق انہیں عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C