گنیش وسرجن جلوس: 14 پاکستانی دہشت گرد ممبئی میں داخل، سکیورٹی الرٹ
👁️ 380 بار دیکھا گیا
گنیش وسرجن جلوس: 14 پاکستانی دہشت گرد ممبئی میں داخل، سکیورٹی الرٹ
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں ایک دھمکی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق وٹس ایپ پر موصول ہونے والی دھمکی ’لشکر جہادی‘ نامی تنظیم کی جانب سے بھیجی گئی، جس میں کہا گیا کہ 14 پاکستانی دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔
دھمکی میں مزید کہا گیا کہ 34 گاڑیاں انسانی بموں سے لیس ہیں اور شہر میں ایسے دھماکے ہوں گے جو ممبئی کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ دھماکوں میں 400 کلو گرام آر ڈی ایکس استعمال کیا جائے گا۔
خصوصی بات یہ ہے کہ یہ دھمکی گنیش وسارجن کے موقع پر موصول ہوئی، جب لاکھوں افراد شہر کی سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور دھمکی کی تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں دہشت گرد حملوں اور بم دھماکوں میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ انڈیا نے اس کا الزام پاکستان پر لگایا تھا، تاہم اسلام آباد نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C