07/May/2025

گوجرانوالہ کینٹ کے قریب مبینہ بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا

👁️ 93 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
گوجرانوالہ کینٹ کے قریب مبینہ بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا

گوجرانوالہ کینٹ کے قریب مبینہ بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے کینٹ ایریا کے قریب فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا مبینہ بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ڈرون نے گوجرانوالہ کینٹ کے حساس علاقے کی فضائی نگرانی کی کوشش کی، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

بعد ازاں ڈرون کا ملبہ ضلع گجرات کے قریبی گاؤں جھنڈ پیر سے برآمد ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے کھیتوں میں ڈرون کے ٹکڑے دیکھ کر حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد ماہرین پر مشتمل ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ڈرون کی ساخت، اس کے پرزے اور ممکنہ ڈیٹا کی ریکوری کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈرون جاسوسی اور فضائی نگرانی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو اجاگر کر دیا ہے۔

فضائی حدود پھر بند

پاکستان نے لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے لیے ایک اہم NOTAM (نوٹس ٹو ایئر مین) جاری کیا ہے، جو 7 مئی 2025 کو شام 7 بجے UTC (رات 12 بجے پاکستان وقت) سے نافذ ہو کر 8 مئی کو صبح 7 بجے UTC (دوپہر 12 بجے پاکستان وقت) تک مؤثر رہے گا۔ اس دوران لاہور کی فضائی حدود سے گزرنے والی، وہاں آنے یا وہاں سے روانہ ہونے والی پروازیں تاخیر، متبادل روٹ یا منسوخی کا شکار ہو سکتی ہیں۔ موجودہ وقت کے مطابق یہ پابندی 0042 UTC (0542 PST) پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔

پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C