ہالینڈ: مرد جسم فروشوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے، ایمسٹرڈم میں مہم شروع
👁️ 111 بار دیکھا گیا
ہالینڈ: مرد جسم فروشوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے، ایمسٹرڈم میں مہم شروع
ایمسٹرڈم (ویب ڈیسک) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم کا ریڈ لائٹ ایریا روایتی طور پر خواتین اور ٹرانس جینڈر جسم فروشوں کے حوالے سے مشہور ہے۔ یورپ کے لبرل ترین شہر ایمسٹرڈم کے اس مخصوص علاقے میں شیشے کی کھڑکیوں سے گاہکوں کو لبھاتی جسم فروش خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کی بھرمار ہوتی ہے۔ لیکن جسم فروشی کے اس بازار میں مرد جسم فروشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
تاہم اب مرد جسم فرشوں کے حقوق کے لیے سرگرم گروپوں کو امید ہے کہ ایمسٹرڈم کے اس علاقے میں مرد جسم فروش بھی اپنی خدمات پیش کر سکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں ہر جنس کے افراد کو کاروبار کرنے کی اجازت ہونا چاہیے۔ برابری کی یہ مہم دراصل ‘گے پریڈ فیسٹیول‘ کا حصہ ہے۔
ہفتہ تین اگست کی رات ایمسٹرڈم کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ میں کئی مردوں نے بھی نیم برہنہ حالت میں جسم فروشی کے لیے مخصوص سرخ بتی والی کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر گاہکوں کی توجہ بٹورنے کی کوشش کی۔
ایمسٹرڈم کے ڈی والن نامی اس علاقے میں جسم فروش ایک کمرہ کرائے پر لیتے ہیں، جہاں وہ اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ اس علاقے میں تقریباﹰ تین سو ایسے کمرے ہیں، جو جسم فروش استعمال کرتے ہیں۔ ان کمروں کے دروازے شیشے کے ہوتے ہیں، جہاں وہ نیم برہنہ حالت میں گاہکوں کو لبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہالینڈ میں جسم فروشوں کی تعداد تقریباﹰ پچیس ہزار بنتی ہے، جن میں مردوں کا تناسب صرف پانچ فیصد ہے۔ اس یورپی ملک میں مرد جسم فروش کھلے عام شاز و نادر ہی نظر آتے ہیں۔
ایمسٹرڈم کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ پر نام نہاد ‘قبضہ کرنے‘ والے ان مرد جسم فروشوں کی مہم کا انتظام ایک غیر سرکاری ادارے نے کیا تھا۔ اس گروپ نے جسم فروشوں کو کرائے پر کمرے دینے والے مالکان اور جسم فروشوں کے حالات کو بہتر بنانے والے ‘مائی ریڈ لائٹ گروپ‘ سے مطالبہ کیا کہ مرد جسم فروشوں کے حقوق کا بھی احترام کیا جائے۔
احتجاج کرنے والے گروپ کے مطابق مرد جسم فروشوں کو بھی کام کرنے کی خاطر محفوظ مقامات درکار ہیں۔ اس گروپ کے مطابق متعدد مرد جسم فروشوں کو بھی اپنی خدمات مہیا کرتے ہوئے تشدد، زیادتی اور استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس گروپ کے مطابق ہفتے کی شب جن مردوں نے ایمسٹرڈم کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ میں جسم فروشوں والے کمروں میں کھڑے ہو کر احتجاج کیا تھا، وہ جسم فروش نہیں تھے بلکہ ماڈلز تھے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے صرف مرد جسم فروشوں کی حالت زار لوگوں تک پہنچانے کی خاطر اس ماڈلنگ کی حامی بھری تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C