ہرات: افغان گاؤں جہاں لوگ پیٹ بھرنے کیلئے گردے بیچنے پر مجبور ہیں
👁️ 84 بار دیکھا گیا
ہرات: افغان گاؤں جہاں لوگ پیٹ بھرنے کیلئے گردے بیچنے پر مجبور ہیں
کابل + ہرات (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) بے روزگار اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے کوشاں، نورالدین کے پاس اپنا ایک گردہ بیچنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ نور الدین کا شمار ان ہزاروں افغان شہریوں میں ہوتا ہے، جو اپنے جسمانی اعضاء بیچنے پر مجبور ہیں۔
یہ رویہ مغربی افغان شہر ہرات میں اس قدر پھیل چکا ہے کہ شہر کی ایک نواحی بستی کو ‘گردوں والا گاؤں‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔ ایران کے ساتھ قومی سرحد کے قریب واقع شہر ہرات کے رہائشی نورالدین کا کہنا ہے، ”مجھے یہ اپنے بچوں کی خاطر کرنا پڑا۔ میرے پاس اور کوئی راستہ تھا ہی نہیں۔‘‘
چھ ماہ قبل ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان مالی بحران میں ڈوبا ہوا ہے۔ کئی دہائیوں سے جنگ کے شکار افغانستان میں اب ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔
بڑھتی ہوئی غربت
وہ غیر ملکی امداد جو اس ملک کو اقتصادی سہارا دیتی تھی، اب بند ہو چکی ہے۔ سخت گیر طالبان کی حکومت پر مغربی ممالک بھروسہ نہیں کر پا رہے۔ افغانستان کے بیرون ملک اثاثے منجمد ہیں اور انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد بھی بہت محدود ہے۔ اس نئی صورت حال کا براہ راست اثر بتیس سالہ نورالدین جیسے افغان شہریوں پر پڑ رہا ہے۔
نورالدین نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی فیکٹری کی نوکری اس لیے چھوڑ دی کہ اس کی تنخواہ میں تین ہزار افغانی (تقریباً 30 ڈالر) کی کمی کر دی گئی تھی۔ نورالدین کو لگا کہ اسے کوئی بہتر نوکری مل جائے گی۔ جب اسے کوئی نوکری نہ ملی تو مایوسی میں، اس نے اپنا ایک گردہ فروخت کر دیا۔ نورالدین کا کہنا ہے، ”مجھے اب ایسا کرنے پر افسوس ہے۔ میں اب مزید کام نہیں کر سکتا۔ میں درد میں ہوں اور کوئی بھاری چیز بھی نہیں اٹھا سکتا۔‘‘ اس کا خاندان اب آمدنی کے لیے اپنے 12 سالہ بیٹے پر انحصار کرتا ہے، جو روزانہ جوتے پالش کر کے 70 امریکی سینٹ کے برابر رقم کماتا ہے۔
گردوں کے ہزاروں آپریشن
شمالی شہر مزارِ شریف کے ایک ہسپتال کے سابق سرجن پروفیسر محمد وکیل متین کا کہنا ہے، ”افغانستان میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے جس کے ذریعے یہ کنٹرول کیا جائے کہ جسمانی اعضاء کو کیسے عطیہ یا فروخت کیا جا سکتا ہے، لیکن گردہ فروخت کرنے والے کی رضامندی ضروری ہوتی ہے۔‘‘
محمد بصیر عثمانی ان دو ہسپتالوں میں سے ایک میں سرجن ہیں، جہاں ہرات کے گردوں کی پیوند کاری کے زیادہ تر آپریشن کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ‘رضامندی‘ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم گردے فروخت کرنے والوں سے تحریری رضامندی اور ایک ویڈیو ریکارڈنگ بھی لیتے ہیں۔‘‘ عثمانی کہتے ہیں کہ یہ ان کا کام نہیں کہ تحقیق کریں کہ مریض یا گردے فروخت کرنے والے افراد کہاں سے آتے ہیں اور کیوں آتے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں یہاں گردوں کی پیوند کاری کے ہزاروں آپریشن کیے جا چکے ہیں۔
گردوں کی اس تجارت کے حوالے سے طالبان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو کوئی جواب نہ دیا تاہم عثمانی کہتے ہیں کہ طالبان کے پاس گردوں کی تجارت کو روکنے کا منصوبہ ہے اور وہ اس کو منظم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔
پیسوں کے لیے بے تاب افغان شہری اس عمل میں ملوث سہولت کاروں سے رابطہ کرتے ہیں۔ یہ سہولت کار ان افغان شہریوں کو امیر مریضوں سے ملواتے ہیں جو دور دراز علاقوں بعض اوقات بھارت یا پاکستان سے بھی گردوں کے ٹرانسپلانٹ آپریشن کروانے کے لیے ہرات آتے ہیں۔ یہ مریض ہسپتال کا خرچ ادا کرنے اور گردے فروخت کرنے والے کو معاوضہ دینے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ مریض کو ایک گردے کے عوض پندرہ سو سے لے کر ڈھائی ہزار امریکی ڈالر تک کی رقم ملتی ہے۔
ہرات کے مضافات میں سہ شنبہ بازار کئی برسوں کی بدامنی اور خونریزی کے باعث بے گھر ہونے والے سینکڑوں افراد کا ایک گاؤں ہے۔ اس گاؤں کو اب ‘گردوں والا گاؤں‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جہاں کے درجنوں رہائشیوں نے اپنے جسمانی اعضاء بیچ کر اپنے اپنے خاندانوں کی مالی مدد کی۔
یہاں ایک ایسا خاندان بھی ہے جس کے پانچ بھائیوں نے پچھلے چار سالوں میں اپنا ایک ایک گردہ بیچ دیا۔ ان میں سے ایک بھائی غلام نبی نے اپنے جسم پر آپریشن کا نشان دکھاتے ہوئے کہا، ”ہم اب بھی مقروض اور پہلے کی طرح غریب ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C