ہیٹی میں مسلح گینگ نے دو صحافیوں کو قتل کر دیا
👁️ 131 بار دیکھا گیا
ہیٹی میں مسلح گینگ نے دو صحافیوں کو قتل کر دیا
پورٹ او پرنس (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) دونوں صحافیوں کو اس علاقے میں قتل کیا گیا ہے جہاں حالیہ دنوں میں مسلح گروہوں کے درمیان شدید لڑائی دیکھنے کو ملی ہے۔ مسلح گروپ بعض علاقوں پر اپنی اجار ہ داری قائم کرنے کے لیے لڑتے رہے ہیں۔
ہیٹی میں پورٹ آف پرنس کے مضافاتی علاقے میں چھ جنوری جمعرات کے روز مسلح گینگ کے بعض مشتبہ ارکان کے ہاتھوں دو صحافی ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ صحافی اس وقت فائرنگ کی زد میں آ گئے جب وہ ایک دیگر حریف گینگ لیڈر کا انٹرویو کرنے کے لیے وہاں جا رہے تھے۔
مونٹریال میں قائم ریڈیو سٹیشن ایکاؤٹ ایف ایم کے لیے کام کرنے والے صحافی امیڈی جان ویزلی اور ایک مقامی رپورٹر ولگینس لوئیزیئنٹ اس حملے میں ہلاک ہو گئے جبکہ انہیں کے ساتھ جانے والے تیسرے صحافی جان بچا کر وہاں سے نکل جانے میں کامیاب رہے۔
مونٹریال ریڈیو اسٹیشن نے اس قتل کو ایک ”مجرمانہ اور وحشیانہ فعل” قرار دیا ہے۔
مسلح گروہوں کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ
یہ واقعہ لیبول 12 علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح گروہوں کے درمیان حالیہ دنوں شدید لڑائی دیکھنے میں آئی ہے جو اس علاقے کو مکمل طور پر اپنے اپنے کنٹرول میں لینا چاہتے ہیں۔
چھ ماہ قبل پورٹ آف پرنس میں ہی ملک کے سابق صدر جوؤنیل موئس کو ان کی ذاتی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک میں سیاسی اور سلامتی کا بحران میں مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران کئی مسلح گروہوں نے دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں سے باہر بھی اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر لیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ‘سینٹر فار اینالیسس اینڈ ریسرچ ان ہیومن رائٹس’ کے مطابق ہیٹی میں گزشتہ برس اغوا کی کم از کم 950 وارداتیں ریکارڈ کی گئیں۔
صحافیوں کے خلاف تشدد کی تاریخ
مسلح گینگ کی جانب سے بڑھتے تشدد نے ملک کے اس فوجداری نظام انصاف کی خامیوں کو اجاگر کر دیا ہے جس میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران ایسے متعدد واقعات کی ناکام تفتیش بھی شامل ہے۔
معروف صحافی جین ڈومینیک کو اپریل 2000 میں قتل کر دیا گیا تھا لیکن ان کی موت کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔
مارچ 2018 میں ایک غریب علاقے مارٹیسنٹ میں رپورٹنگ کے دوران ہی فوٹو جرنلسٹ ولدمیر لیگانگنیو لا پتہ ہو گئے تھے جو آج تک واپس نہیں لوٹے۔ اس علاقے پر اب مسلح گروہوں کا کنٹرول ہے۔
حالانکہ حکام نے سن 2019 کے جون اور اکتوبر میں دونوں صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کا بھی اعلان کیا تاہم آج تک وہ انکوائری مکمل نہیں ہوئی۔
اسی طرح کے ایک اور واقعے میں جون 2021 میں، صحافی ڈیاگو چارلس اور ان کے ساتھ ایک مخالف سیاسی کارکن کو ان کے 13 دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا تھا تاہم آج تک اس معاملے میں کسی بھی مجرم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C