24/November/2025

یمن: امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 17 افراد کو موت کی سزا

👁️ 252 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یمن: امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 17 افراد کو موت کی سزا

یمن: امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 17 افراد کو موت کی سزا

 صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کے زیرِ کنٹرول عدالت نے ہفتے کی شام دیر گئے سترہ  افراد کو امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔ دفاعی ٹیم کے سربراہ عبدالباسط غازی کے مطابق ایک خاتون کو 10 سال قید کی سزا دی گئی جبکہ دو افراد کو بری کر دیا گیا۔ ان فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

 

حوثی نیوز ایجنسی ’’صبا‘‘ کے مطابق 17 ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی رہنماؤں کے ٹھکانوں، ان کی نقل و حرکت اور میزائل سائٹس سے متعلق معلومات ’دشمنوں‘  کو فراہم کیں۔

 

ایک الگ کیس میں، حوثیوں نے مقامی امدادی کارکنوں کو بھی جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ غازی نے بتایا کہ ان کارکنوں کو تفتیش کے دوران اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم وکیل رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

حوثی ملیشیا اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ اگست سے صنعاء میں ان کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور کئی ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ گروپ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اقوامِ متحدہ پر ’’جاسوسی اور جارحانہ سرگرمیوں‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

 

یہ کریک ڈاؤن اس وقت شروع ہوا جب رواں سال اگست کے آخر میں اسرائیلی حملے میں حوثیوں کے اس وقت کے وزیرِاعظم احمد غالب الرحاوی اور نو وزراء ہلاک ہو گئے تھے۔

 

 اکتوبر 2023ء میں غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جنہیں انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کے طور پر پیش کیا۔ حوثی اس وقت یمن کے شمالی حصے اور صنعاء پر قابض ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C