یمن: جنوری میں 3 سالوں کے دوران سب سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
یمن: جنوری میں 3 سالوں کے دوران سب سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ یمن میں سات سال سے جاری جنگ میں خطرناک حد تک تیزی دیکھنے میں آئی جس میں جنوری میں شہریوں کی ہلاکتیں کم از کم تین سالوں میں سب سے زیادہ ہیں اور آئندہ ماہ فوری طور پر نئے فنڈز نہ ملنے کی صورت میں 80 لاکھ یمنی تمام انسانی امداد سے محروم ہو جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہنس گرنڈبرگ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ مارٹن گریفتھس کا عرب دنیا کے غریب ترین ملک میں پہلے سے ہی سنگین صورتحال کی بگڑتی ہوئی تصویر کی منظر کشی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ جنگ زدہ علاقوں میں کئی گنا اضافہ ہوا اور جنوری کے آخر میں اقوام متحدہ کے تقریباً دو تہائی بڑے امدادی پروگراموں میں کمی واقع ہوئی ہے یا وہ پروگرام مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔
یمن 2014 میں اس وقت خانہ جنگی کا شکار ہوا جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے حکومت کو جنوب کی طرف بھاگنے پر مجبور کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا اور ملک کے شمال کے بیشتر حصے پر قبضہ کرلیا، جس کے بعد مارچ 2015 میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کا حمایت یافتہ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد جنگ میں داخل ہوا تاکہ صدر عبید ربو منصور ہادی کے اقتدار کو بحال کرنے کی کوشش کی جاسکے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہنس گرنڈ برگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر حوثیوں باغیوں کے حالیہ حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جب تک یمنی فریقین، خطے اور عالمی برادری کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے فوری طور پر سنجیدہ کوششیں نہیں کی جاتیں تو اس تنازع کے کنٹرول سے باہر ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں صعدہ میں ایک حراستی مرکز پر اتحادی افواج کے فضائی حملے کی صورت میں ہونے والی ہلاکتیں تین سالوں میں شہریوں کی ہلاکت کا بدترین واقعہ تھا۔
انہوں نے یمن میں صنعا کے رہائشی علاقوں اور حدیدہ کے بندرگاہی علاقے سمیت یمن میں فضائی حملوں میں خطرناک حد تک اضافے کی طرف بھی اشارہ کیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ جنوری میں فضائی حملوں، گولہ باری، چھوٹے ہتھیاروں سے کی گئی فائرنگ اور دیگر تشدد سے 650 سے زیادہ شہری ہلاک یا زخمی ہوئے جو کم از کم تین سالوں میں اب تک ہلاکتوں اور زخمیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4599 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C