یمن: حوثی باغیوں نے خواتین پر پابندیاں عائد کردیں
👁️ 97 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں نے خواتین پر پابندیاں عائد کردیں
صنعا (ڈیلی اردو/رائٹرز) یمن کے شمالی علاقوں میں حوثی باغیوں نے اپنی حکومت قائم کرتے ہی خواتین کی تعلیم اور ملازمتوں پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو عوامی مقامات پر اسلامی قوانین اور ملکی ثقافتی اقدار کی سختی سے پاسداری کرنا ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یمن کے شمالی علاقوں میں حوثی باغیوں نے خواتین پر نقل و حمل کے دوران مرد سرپرست کے ساتھ ہونے کی پابندی عائد کردی ہے۔
اس پابندی کے باعث خاص طور پر ملازم پیشہ خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او کی رضاکار خواتین نے رائٹرز کو بتایا کہ پابندی کے بعد سے امدادی منصوبوں کی نگرانی، صحت سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت دیگر خدمات کی فراہمی کے لیے مرد سرپرست کے بغیر سفر نہیں کر سکتیں۔
خواتین نے مزید کہا کہ اگر ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران مرد سرپرست کو بھی سفر میں رکھیں تو اس اخراجات دگنے ہو رہے ہیں ور امدادی بجٹ پر اثر پڑ رہا ہے اور اگر مرد سرپرست کو نہ رکھیں تو قانون نافذ کرنے والے اہلکار کام کرنے نہیں دیتے۔
ایک ہیلتھ پروجیکٹ منیجر نے رائٹرز کو بتایا کہ عام طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں جاری پروجیکٹس کے لیے سال میں 15 سے 20 دورے کرنے ہوتے ہیں ہے لیکن اس پابندی کے بعد سے طویل فاصلوں کے پروجیکٹس کے دورے نہیں ہوسکے۔
پروجیکٹ منیجر نے مزید کہا کہ میرے خاندان میں کوئی مرد ایسا نہیں جسے میں اپنے ساتھ رکھ سکوں کہ کیوں کہ وہ کہیں اور ملازم ہیں۔ اسی طرح بہت سی خواتین کے شوہر مر چکے ہیں اور ان کے باپ یا بھائی ناتا توڑ چکے ہیں۔
خاتون پروجیکٹ منیجر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں ایک ہی حل رہ جاتا ہے کہ ویڈیو کالز کریں لیکن آئے دن انٹرنیٹ میں تعطل اور دیہاتوں میں خواتین کے پاس یہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہاں امدادی کام بند ہے۔
اسی طرح غذائیت اور صفائی پر کام کرنے والی ایک این جی او کے نمائندے نے بتایا کہ محرم کی شرط کے باعث پسماندہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے خواتین پروگرام کے شرکاء تک پہنچنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے حوثیوں کے امدادی رابطہ کار ادارے کے ترجمان نے کہا کہ وہ امداد کی ترسیل کی حمایت کرتے ہیں لیکن تنظیموں کو ملکی روایات کا احترام کرنا چاہیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مِحرم ایک مذہبی اسلامی فریضہ اور ملکی ثقافت ہے۔ این جی اوز اسلامی تعلیمات اور یمنی ثقافت کی راہ میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کرتی ہیں؟”
واضح رہے کہ حوثی جنہیں انصار اللہ بھی کہا جاتا ہے، شیعہ مسلک کی ایک شاخ ’زیدی فرقے‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 2014 کے آخر سے سعودی اتحادی افواج سے لڑ رہے ہیں اور دارالحکومت صنعا سے حکومتی فورسز کو بے دخل کرکے اپنی حکومت قائم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9277 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C