یمن: حوثیوں نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو امریکہ و اسرائیل کا جاسوس قرار دے دیا
👁️ 390 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو امریکہ و اسرائیل کا جاسوس قرار دے دیا
صنعاء (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) یمن کے دارالحکومت صنعاء سے جمعرات چار ستمبر کو موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق اقوام متحدہ کے سٹاف کے رکن جن کم از کم 11 افراد کو گزشتہ ویک اینڈ پر گرفتار کیا گیا، ان پر شبہ ہے کہ وہ یمن میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔
ان کارکنوں کو اتوار 31 اگست کے روز گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ جمعرات کے دن اسرائیل کے یمن میں ایک بڑے فضائی حملے کے بعد عمل میں آئی تھیں۔
اس حملے میں حوثیوں کی حکومت کے وزیر اعظم احمد غالب الرہوی، ان کی کابینہ کے نو وزیر اور دو کابینہ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ یمن میں ایران نواز حوثیوں کے خلاف اسرائیل کے کسی فضائی حملے میں اتنی بڑی تعداد میں انتہائی سرکردہ شخصیات ہلاک ہوئی تھیں۔
حوثی باغیوں کی انتظامیہ کے جس سرکردہ اہلکار نے جمعرات کو اے ایف پی کے ساتھ بات کی، اس نے اپنی شناخت خفیہ رکھے جانے کی درخواست اس لیے کی کہ وہ میڈیا سے گفتگو کرنے کا مجاز نہیں تھا۔
اس اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، ''جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے عملے کے رکن ہیں اور ان پر الزام ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔‘‘
ساتھ ہی اس حوثی اہلکار نے کہا، ''ان زیر حراست افراد میں سے جس جس کے خلاف بھی الزامات کی تصدیق ہو گئی، اس کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کر دی جائے گی۔‘‘
نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے عملے کے جن ارکان کو گرفتار کیا ہے، ان میں عالمی خوراک پروگرام اور اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے یونیسیف کے ورکر شامل ہیں۔ یہ دونوں ادارے جنگ زدہ یمن میں بچوں کے لیے امداد فراہم کرتے ہیں۔
اسی دوران ایک دوسرے یمنی سکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے روز بھی درجنوں دیگر افراد کو ''اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت‘‘ کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اتوار کے روز اقوام متحدہ کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے قبل بھی اس عالمی ادارے کے 23 ایسے کارکن حوثیوں کے قبضے میں تھے، جنہیں 2021ء میں یا اس کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C