یمن میں متحارب فریق جنگ بندی میں 2 ماہ کی توسیع پر آمادہ
👁️ 39 بار دیکھا گیا
یمن میں متحارب فریق جنگ بندی میں 2 ماہ کی توسیع پر آمادہ
جنیوا (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوام متحدہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ یمن کے متحارب فریقوں نے مزید دو ماہ کے لیے ملک گیر سطح پر جنگ بندی کی تجدید پر اتفاق کیا ہے۔ اس پیش رفت نے ملک کے لیے امید کی کرن پیدا کی ہے جو آٹھ سال سے خانہ جنگی سے دوچار ہے، اگرچہ دیرپا امن کی راہ میں اہم رکاوٹیں ابھی باقی ہیں۔
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق ابتدائی طور پر 2 اپریل کو ہوا تھا۔عرب دنیا کے سب سے غریب ملک میں گزشتہ چھ برسوں سے جاری تنازع میں یہ پہلی ملک گیر جنگ بندی تھی۔ تاہم، دونوں فریق گاہے گاہے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
یہ اعلان، جو کہ اقوام متحدہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جمعرات کو جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی سامنے آیا۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’جنگ بندی، لڑائی میں ایک اہم تبدیلی کی غماز ہوتی ہے اور یہ فریقین کی جانب سے ذمہ دارانہ اور جرات مندانہ فیصلے کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ نئی جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے متحارب فریقوں کے درمیان بات چیت میں ثالثی کریں گے تاکہ تنازع کے خاتمے کے لیے سیاسی تصفیہ تک پہنچا جا سکے۔
The parties agreed to renew the 2-month UN-mediated truce. UN Envoy Hans Grundberg stressed that for the truce to fully deliver on its potential, additional steps will need to be taken that require leadership and a vision for all of #Yemen. https://t.co/Dc1YIB2dhX
— @OSE_Yemen (@OSE_Yemen) June 2, 2022
صدر جو بائیڈن نے جنگ بندی کی تجدید کا خیر مقدم کیا اور زور دیا کہ یمن میں جنگ کا خاتمہ ان کی انتظامیہ کی ترجیح رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں تمام فریقوں سے ایک جامع امن عمل کی طرف تیزی سے آگے بڑھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ہماری سفارت کاری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کوئی مستقل حل نہیں نکال لیاجاتا،‘‘
یمن میں لڑائی 2014 میں اس وقت شروع ہوئی، جب حوثی اپنے شمالی علاقے سے نیچے اتر آئے اور انہوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیاجس کے بعد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو سعودی عرب میں جلاوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ سعودی قیادت میں ایک اتحاد 2015 کے اوائل میں یمنی حکومت کی بحالی کی کوشش کے لیے جنگ میں شامل ہو گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5158 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C