یمن وار: امریکا سعودی عرب کو 290 ارب ڈالرز کے 3000 اسمارٹ بم فروخت کریگا، پینٹاگون
👁️ 104 بار دیکھا گیا
یمن وار: امریکا سعودی عرب کو 290 ارب ڈالرز کے 3000 اسمارٹ بم فروخت کریگا، پینٹاگون
واشنگٹن (ڈیلی اردو) پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کو لگ بھگ تین ہزار پریسژن گائیڈڈ میونیشن (فضا سے ہدف کو نشانہ بنانے والے بم) فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہتھیاروں کی اس ممکنہ فروخت کی مالیت 290 ارب ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔
U.S. State Department approves potential sale of 3,000 smart bombs to Saudi Arabia https://t.co/mHopzp1hyG pic.twitter.com/GBbsokPlim
— Reuters (@Reuters) December 29, 2020
امریکہ یہ ہتھیار ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ایام میں سعودی عرب کو فروخت کرنے جا رہا ہے۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دیں گے۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ریاض امریکہ کے ہتھیاروں کا بڑا خریدار ہے۔
جو بائیڈن نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا عندیہ اس لیے دیا ہے تاکہ یمن میں جنگ روکنے کے لیے ریاض پر دباؤ بڑھایا جائے۔ یمن میں جاری جنگ سے دنیا کا بدترین انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔
ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے پینٹاگون نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو دیے جانے والے پیکیج میں تین ہزار جی بی یو 39 اسمال ڈایامیٹر بم ون (ایی ڈی بی ون)، کنٹینرز، ضروری آلات، پرزہ جات اور تکنیکی سپورٹ شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ فروخت سے حال یا مستقبل میں سعودی عرب کی فضا سے زمین پر نشانہ بنانے کےلیے درکار ہتھیاروں کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمال ڈایامیٹر بم ون (ایس ڈی بی ون) کا سائز اور درست نشانے کی وجہ سے یہ ایک مؤثر ہتھیار ہے۔ جب کہ اس ہتھیار سے عام شہری نقصانات بھی کم ہوتے ہیں۔
پینٹاگون کے ڈیفنس سیکریٹری کوآپریشن ایجنسی نے منگل کو کانگریس کو ہتھیاروں کی اس ممکنہ فروخت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
کانگریس کے ارکان یمن میں جاری جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر پہلے ہی سوالات اٹھا چکے ہیں۔ جب کہ رواں برس کے آغاز میں کانگریس ارکان نے کوشش بھی کی تھی کہ سعودی عرب کو جنگی طیاروں ایف-35 کی فروخت کو روکا جا سکے البتہ اس میں انہیں کامیابی نہیں مل سکی تھی۔
امریکہ وزارتِ خارجہ سے منظوری کے باوجود اعلامیے میں یہ واضح نہیں ہے کہ ان ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق معاہدہ ہو چکا ہے یا اس حوالے سے حتمی مذاکرات کیے جا چکے ہیں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ان ہتھیاروں کی فروخت کے لیے بوئنگ کمپنی مرکزی کانٹریکٹر ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔
اس وقت امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن ریاض کو مزید ہتھیار بھی فراہم کرے گا۔
یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کو آٹھ ارب ڈالرز سے زائد کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔ انتظامیہ کا مؤقف رہا ہے کہ ایران کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ان ہتھیاروں کی فراہمی کی ضرورت تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C