یمن وار: دو سابق جرمن فوجیوں کے خلاف مقدمہ شروع
👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن وار: دو سابق جرمن فوجیوں کے خلاف مقدمہ شروع
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے، اے ایف پی) جرمن فوج کے ان دو سابق سپاہیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے، جو ایک ’دہشت گرد گروپ‘ بنا کر یمنی خانہ جنگی میں حصہ لینا چاہتے تھے۔ ملزمان کے لیے میڈیا میں ’کرائے کے صوفی قاتلوں‘ کی اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے۔
جنوبی جرمن شہر شٹٹ گارٹ سے جمعرات نو جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ دونوں ملزمان ایک ایسی شخصیت سے متاثر تھے، جس کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا۔ ان دونوں ملزمان میں سے ایک آخِم الوائر کی عمر 52 برس اور دوسرے آرینڈ اڈولف گریس کی عمر 60 برس ہے۔
دونوں پر الزام ہے کہ وہ اپنی قیادت میں کرائے کے قاتلوں پر مشتمل ایک ایسا مبینہ دہشت گرد گروہ قائم کرنا چاہتے تھے، جس کے ارکان کو یمن جا کر وہاں کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی میں شامل ہونا تھا۔ یہ ملزمان اس دہشت گرد گروہ کے قیام کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ یمن جانے سے پہلے ہی گرفتار کر لیے گئے تھے۔
‘غیب سے ملنے والے لازمی احکامات‘
استغاثہ کے مطابق ملزمان کو خود کو صوفی ظاہر کرنے والے اور مستقبل کا حال بتانے والے ایک ایسے مبینہ شخص سے احکامات ملتے تھے، جو دراصل ذہنی مریض تھا۔ اس شخص کا دعویٰ تھا کہ اسے مبینہ طور پر غیب سے جو احکامات ملتے تھے، وہ ایسے حکم ہوتے تھے جن پر عمل کرنا ان دونوں سابق جرمن فوجیوں کے لیے لازمی ہوتا تھا۔
اسی لیے ملزمان کے بیانات اور ان کے خلاف فرد جرم کی روشنی میں ان دونوں کے لیے جرمن میڈیا میں ‘کرائے کے صوفی قاتلوں‘ کی اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے۔ آخِم الوائر اور آرینڈ اڈولف گریس گزشتہ برس کے اوائل سے 100 سے لے کر 150 افراد تک کی نفری پر مشتمل اپنے ایک دہشت گرد گروہ کے قیام کے لیے ممکنہ جنگجوؤں کی بھرتی کے لیے کوشاں تھے۔ ان ملزموں کو اکتوبر 2021ء میں جرمن اسپیشل فورسز نے گرفتار کیا تھا اور تب سے اب تک وہ حراست میں ہیں۔
کرائے کے قاتلوں کا ممکنہ ماہانہ معاوضہ
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش یہ دعویٰ کیا کہ وہ عرب دنیا کے غریب ترین ملک یمن کی خانہ جنگی میں اپنے گروہ کے ساتھ شامل ہو کر وہاں امن قائم کرنا چاہتے تھے۔ قانونی طور پر جو بات ان کے موقف کے خلاف جاتی ہے، وہ یہ ہے کہ دونوں کو ہی علم تھا کہ وہ کرائے کا قاتلوں کا جو مسلح گروہ بنانا چاہتے تھے، وہ غیر قانونی تھا اور ان کی مستقبل کے لیے منصوبہ کردہ حکمت عملی کے نتیجے میں لازمی طور پر بہت سے عام یمنی شہری بھی مارے جاتے۔
ملزمان نے دوران تفتیش یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں توقع تھی کہ وہ اپنے اس منصوبے کے لیے سعودی عرب سے مالی مدد حاصل کر سکتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ وہ جن جنگجوؤں کو بھرتی کرتے، انہیں وہ سعودی عرب سے ملنے والی ممکنہ رقوم میں سے ماہانہ 40 ہزار یورو (46 ہزار امریکی ڈالر) تک ادا کر سکتے تھے۔
سعودی حکومتی نمائندوں سے رابطوں کی کوشش
وفاقی جرمن فوج کے ان دونوں سابقہ فوجیوں نے اپنے ارادوں کو عملی شکل دینے کے لیے سعودی عرب کی حکومت کے نمائندوں سے رابطوں کی کوشش بھی کی تھی تاہم انہیں ریاض حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا تھا۔
سعودی عرب یمن کی برسوں سے جاری خانہ جنگی میں ایران نواز حوثی باغیوں کا مخالف اور یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا حامی ہے۔ اسی لیے سعودی عرب نے اپنی قیادت میں یمنی باغیوں کے خلاف ایک بین الاقوامی عسکری اتحاد بھی قائم کر رکھا ہے، جو یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کرتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C