یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی اتحاد کے فضائی حملے
👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی اتحاد کے فضائی حملے
ریاض (ڈیلی اردو/وی او اے) سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ یمنی حوثی باغیوں کے حملے کے جواب میں اتحادی افواج نے یمن میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ کارروائی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
I hate the words #hovering and #bombs . I hate the sound of #explosions followed by the sound of #ambulances . The moment of an #airstrike make you forget the last time you felt safe in your life and the last time you trusted the next 5 minutes. #Sanaa #YemenCantWait #Yemen pic.twitter.com/vX2ODHJsyh
— Radhya Almutawakel (@RAlmutawakel) July 1, 2020
خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق، یمنی حوثی قبائل کے ٹی وی المسیرہ نے خبر دی ہے کہ اتحادی افواج نے دارالحکومت صنعا، ماری بالجوف، البیضہ، حجاج اور سعادہ صوبوں میں بدھ کو فضائی حملے کیے ہیں۔
الآن في صنعاء
غارات
يارب لطفك pic.twitter.com/7Q6ohcUmyN— محمد العامري (@mohamd_alamery) July 1, 2020
اتحادی افواج ایران کی حمایت یافتہ اس تحریک سے گذشتہ پانچ سال سے بر سر پیکار ہے۔ الاخباریہ چینل اور سرکاری العربیہ ٹی وی کے مطابق، اتحادی افواج اپنی فوجی کارروائی کی تفصیل ایک نیوز کانفرنس میں بیان کریں گی۔ اس کارروائی میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے جن سے حوثیوں کی فوجی صلاحیت کمزور پڑے۔
پچھلے ہفتے حوثی جنگجووں نے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنا کر میزائل فائر کیے تھے۔ چھ ہفتوں سے جاری فائربندی کے بعد یہ پہلا حملہ تھا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے مئی کے آخر میں جنگ بندی کی گئی تھی۔
اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ اس نے راستے میں ہی ان میزائیلوں کو تباہ کر دیا تھا۔
سال 2014ء کے آخر میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کو دارالحکومت صنعا سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد مارچ 2015ء میں اتحاد نے یمن میں مداخلت کی تھی۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ بدعنوان نظام کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔
مبصرین اسے ایک علاقائی تنازعہ قرار دیتے ہیں، جس میں ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C