یوم تکبیر: مسلم لیگ نے آج کے دن ملک کو نیا استحکام بخشا، شہباز شریف
👁️ 63 بار دیکھا گیا
یوم تکبیر: مسلم لیگ نے آج کے دن ملک کو نیا استحکام بخشا، شہباز شریف
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرنے کے لیے نواز شریف نے بھاری معاشی پیکج ٹھکرا دیا تھا اور آج کے دن ملک کو نیا استحکام بخشا۔
پاکستان نے آج سے 22 سال قبل نواز شریف کے دور حکومت میں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔
یوم تکبیر کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہ آج کے دن مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کو نیا استحکام بخشا۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی یوم تکبیر سے حوالے سے مرکزی تقریب میں شاہد خاقان عباسی, احسن اقبال, سعد رفیق, رانا ثنا اللہ خان, پرویز رشید و دیگر کی شرکت. صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب https://t.co/jU0s70nu75
— PMLN (@pmln_org) May 28, 2020
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کر جینا چاہتے ہیں اور ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے سربراہ کنفیوژڈ ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ وادی بیگناہ کشمیریوں کے خون سے سرخ ہو رہی ہے۔
لاہور میں منعقد اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے کہا حکمرانوں کے چلن ملک چلانے والے نہیں، ملک میں جمہوریت نہ ہو تو ایٹم بم بھی کام نہیں آتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ قومی اداروں کی صلاحیت بدترین سطح پر آگئی ہے، معیشت تباہ ہو جائے تو باقی کیا بچتا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی یوم تکبیر سے حوالے سے مرکزی تقریب میں شاہد خاقان عباسی, احسن اقبال, سعد رفیق, رانا ثنا اللہ خان, پرویز رشید و دیگر کی شرکت. صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب https://t.co/qS2LHlV7u5
— PMLN (@pmln_org) May 28, 2020
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی ایٹمی صلاحیت مضبوط معیشت کی ضامن نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C