یوم پاکستان: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پرتشدد واقعات، متعدد ہلاک و زخمی
👁️ 65 بار دیکھا گیا
یوم پاکستان: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پرتشدد واقعات، متعدد ہلاک و زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) پاکستان میں 85 واں یوم پاکستان ایک ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے، جب بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ صدر اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
85 ویں یوم پاکستان کے موقع پر بلوچستان اورخیبرپخونخوا میں پرتشدد کارروائیوں میں کم از کم بیس افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ قلات ڈسٹرکٹ میں کیے گئے ایک حملے میں چار پنجابی مزدور کو ہلاک کر دیا گیا۔
کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ عرصے میں بلوچ لبریشن آرمی متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے، جن میں جعفر ایکسپریس پر کیا گیا خونریز حملہ بھی شامل ہے۔
تشدد کا دوسرا واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر رونما ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز نے سولہ حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ بائیس اور 23 مارچ کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں پیش آیا۔
دریں اثنا صدر پاکستان آصف علی زردای نے یوم پاکستان کے مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو متعدد سیاسی و جغرافیائی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں منعقد اس تقریب میں صدر زرداری نے مزید کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر ایک چیلج بن چکا ہے تاہم پاکستانی فوج تمام تر چینلجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
یوم پاکستان کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے عوام سے کہا کہ فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ یوم پاکستان 23 مارچ 1940کو برصغیر کے مسلمانوں کے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کی قرارداد منظور کرنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
اسی طرح وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی حکومت ملک کے معاشی بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس، ایف سی اور رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ‘بے مثال ہمت، جرات اور بہادری‘ کو بھی سراہا۔
حکومت کی طرف سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے دعوؤں کے برخلاف پاکستان میں حالیہ عرصے میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر حملوں کے لیے پاکستانی طالبان کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے جنگجو طالبان کے افغانستان میں پناہ گاہیں بنائے ہوئے ہیں۔ افغان طالبان البتہ اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4572 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C