03/October/2020

‏شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ کا ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد ہلاک

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
‏شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ کا ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد ہلاک

‏شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ کا ماسٹر مائنڈ سمیت دو دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک گرفتار

راولپنڈی + میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو/دین محمد وزیر) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد متعدد معصوم شہریوں کو مار چکے ہیں اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں بھی ملوث تھے، مقامی افراد کے قتل، اغوا اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد مزید 25 دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان میں سے ایک بارودی سرنگوں کا اور ایک آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

‏نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں پا کستانی فوج کا کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد انور ماما عرف ملنگ اور شمروز عرف میدانی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ انور کے گھر میں حساس اطلاعات کی بنا پر مارا گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C