لاپتہ افراد بارے ریاست اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں: نوابزادہ لشکری رئیسانی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
لاپتہ افراد بارے ریاست اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں: نوابزادہ لشکری رئیسانی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے انجینئر فیروز علی بلوچ اور انجینئر جمیل احمد کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی غیر قانونی اور غیر آئینی کارروائیوں سے بلوچ عوام اور ریاست کے درمیان بداعتمادی میں اضافہ ہورہا ہے اور سمجھ نہیں آرہی کہ اس بداعتمادی میں اضافہ کرنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مغوی انجینئرز کو بلوچستان کے ضلع پنجگور خدابادان جاتے ہوئے 29 اور 30 مئی کے درمیانی شب نامعلوم افراد قلات کے مقام پر مسافر بس سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ریاست اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے انہوں نے کہا لاپتہ افراد سمیت بلوچستان کے ہر فرد کا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیاروں کو منظرعام پر لاکر ملکی عدالتوں کے ذریعے ان کا شفاف ٹرائل کیا جائے ا گر ان سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے۔
تو ان کو پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئینی ادارے جس کا کام سماج کے لوگوں کو انصاف مہیاکرناہے اس ادارے کے سربراہ کو چائیے کہ وہ مغوی انجینئرز کے اغواء پر سو موٹو نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ مغویوں کے لواحقین اور پاکستان انجینئر کونسل کو مغویوں کی بازیابی کیلئے جدوجہد میں ہر ممکن تعاون اور قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C