02/June/2019

‏وزیراعظم عمران خان کیلئے بنائی گئی چپل محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لی

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
‏وزیراعظم عمران خان کیلئے بنائی گئی چپل محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لی

‏وزیراعظم عمران خان کیلئے بنائی گئی چپل محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لی

پشاور(ویب ڈیسک) محکمہ وائلڈ لائف نے وزیراعظم عمران خان کے لئے بنائی گئی چپل قبضے میں لے لی۔

میڈیا پر اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے بنائی گئی چپل میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے۔ ڈی ایف او عبدالعلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر آنے کے بعد کارروائی کی گئی اور چپل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جسے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر چپل کی تیاری میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے تو یہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد چپل سے متعلق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ دکاندار چاچا نور الدین کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C