پاکستانی جنگی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
👁️ 132 بار دیکھا گیا
پاکستانی جنگی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کے لئے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔
بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جٹ طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کی، انڈین ایر اسپیس میں داخل ہوئے لیکن جلد ہی واپس لوٹ گئے۔پاک فضائیہ کا ILـ78 ایئر ریفیوئلنگ ٹینکر طیارہ کشمیر کے علاقے کے بالکل قریب تھا اور کنٹرول لائن کو عبور کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی واپس چلا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی خطے میں بڑھتی اہمیت کا ناجائزہ فائدہ اٹھانا شروع کر دیا جس کے تحت ہی انہوں نے درحد عبور کی ارو بھارت کی جانب داخل ہوئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کچھ پلاننگ کر رہا ہے۔ممکنہ طور پر پاکستان ایل او سی ہر دہشت گرد بھجوا رہا ہے تاکہ جموں کشمیر میں صورتحال خراب ہو سکے۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ پاکستانی حکومت پر بھارت کے حالیہ اقدام کے بعد عوام کی طرف سے شدید دباؤ ہے۔اس لیے وہ ان اقدامات کے ذریعے سے عوام کا دباؤ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر میں ماحول خراب کرنے کے لئے پاک فضائیہ کو استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔
خصوصی آرٹیکل ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا، جس کی قانون سازاسمبلی ہوگی۔یہی نہیں مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، لداخ کو وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے گا جہاں کوئی اسمبلی نہیں ہوگی۔ اس اقدام کے لیے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی صدر کی جانب سے آرٹیکل 370 کے بل پر دستخط کے لیے بھارت کے آئین کے آرٹیکل 367 میں ترامیم لازمی درکار تھیں۔ جب کہ دوسری جانن ان حالات میں پاکستان اور بھارت مابین حالات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C