11/November/2026

آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکہ کو ایران کی 7 شرائط ماننا ہوں گی: محسن رضائی

👁️ 60 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکہ کو ایران کی 7 شرائط ماننا ہوں گی: محسن رضائی

آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکہ کو ایران کی 7 شرائط ماننا ہوں گی: محسن رضائی

تہران(ڈیلی اردو) ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اس وقت براہِ راست کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کی بحالی آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایران کی سات شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اسلام آباد مفاہمت میں طے پانے والی سات شرائط قبول کرکے ان پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کے مطابق ایران نے واشنگٹن سے ان مطالبات پر واضح اور دوٹوک جواب طلب کیا ہے، تاہم ابھی تک امریکی حکومت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ ممکنہ ملاقات سے متعلق خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایسی کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ رضائی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو مذاکرات کی بحالی کے لیے پہلے ایران کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

ایران کے ان بیانات کے باوجود خطے میں سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے واشنگٹن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کیں، جن میں ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات میں پیش رفت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری وزارتِ خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے وزیرِاعظم سے ملاقات کے بعد عندیہ دیا تھا کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملے فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم انہوں نے تہران کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی موجودہ تجویز قبول کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بندرگاہوں کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی اور ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کا راستہ بھی کھلا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کو پہلے جنگ بندی، پابندیوں، منجمد ایرانی اثاثوں اور بحری ناکہ بندی سمیت اہم معاملات پر تہران کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ ایران کی جانب سے پیش کردہ دو روزہ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور ایرانی اثاثے بحال کرنے، جبکہ دوسرے مرحلے میں آبنائے ہرمز کو تجارتی جہاز رانی کے لیے کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کی تجویز شامل ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس گزرگاہ کی بندش اور امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی نے عالمی توانائی کی منڈیوں اور خطے کی بحری تجارت کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C