جمہوریہ کانگو میں بغاوت اور بزدلی کے الزامات، 66 فوجیوں کو سزائے موت
👁️ 62 بار دیکھا گیا
جمہوریہ کانگو میں بغاوت اور بزدلی کے الزامات، 66 فوجیوں کو سزائے موت
کنشاسا(ڈیلی اردو) جمہوریہ کانگو میں فوجی عدالت نے بزدلی، فوجی بغاوت اور احکامات ماننے سے انکار کے الزامات میں 66 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 71 فوجیوں کو پیش کیا گیا تھا، جن میں سے چار کو بری جبکہ ایک فوجی کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ فیصلہ مشرقی صوبے شمالی کیوو کے علاقے والیکالے میں واقع گومہ گیریژن کی فوجی عدالت نے سنایا۔ مقدمے کی سماعت 12 روز تک جاری رہی۔ سزا پانے والے تمام اہلکار کانگو کی فوج کی 3415ویں رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے، جنہیں 20 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فوجیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے مسلح باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اپنی فوجی پوزیشنیں چھوڑ دیں اور محاذ سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس عدالتی کارروائی کا مقصد مشرقی علاقوں میں جاری فوجی آپریشنز کے دوران مسلح افواج میں نظم و ضبط بہتر بنانا اور احکامات کی پابندی یقینی بنانا ہے۔
مشرقی کانگو کئی دہائیوں سے مسلح تنازعات کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں حکومتی افواج کو مختلف باغی گروہوں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔ ان میں فرنٹ فار دی ری فاؤنڈیشن آف دی نیشن (ایف آر این) نامی باغی اتحاد بھی شامل ہے، جس کا حصہ ایم 23 گروپ ہے۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہری آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوئی ہے اور خطے میں انسانی بحران بھی شدت اختیار کر چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کانگو میں فوجیوں کو محاذ چھوڑنے یا فوجی احکامات کی خلاف ورزی کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی ہو۔ گزشتہ ماہ بھی 27 فوجیوں کو اسی نوعیت کے الزامات میں سزائے موت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ کانگو کی حکومت نے مارچ 2024 میں تقریباً دو دہائیوں سے معطل سزائے موت کی پابندی ختم کر دی تھی۔ حکومت نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے اسے فوج میں غداری اور سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری قرار دیا تھا، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق پابندی ختم ہونے کے بعد اب تک کسی سرکاری پھانسی کی تصدیق نہیں ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی مسافر طیارے میں بم کی موجودگی کا دعویٰ، 34 سالہ شخص گرفتار
11/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ گھر چھوڑ کر فوجی اڈے منتقل
11/November/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکہ کو ایران کی 7 شرائط ماننا ہوں گی: محسن رضائی
11/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جمہوریہ کانگو میں بغاوت اور بزدلی کے الزامات، 66 فوجیوں کو سزائے موت
11/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مصر کی عدالت کا 35 اداروں اور 36 افراد کو پانچ سال کے لیے دہشتگردی کی فہرستوں میں شامل کرنے کا فیصلہ
10/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ ملاقات کی خبروں کی تردید کردی
10/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26458 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15686 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11987 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9359 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7628 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C