آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے امریکہ کا چین سمیت سات ممالک سے رابطہ
👁️ 149 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے امریکہ کا چین سمیت سات ممالک سے رابطہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے تحفظ اور وہاں جہازرانی کی سکیورٹی کے لیے چین سمیت تقریباً سات ممالک سے رابطہ کیا گیا ہے۔
اتوار کے روز فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے چین سے بھی اس حوالے سے بات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین سے پوچھا کہ کیا وہ اس اقدام میں شامل ہونا چاہتا ہے، اب دیکھا جائے گا کہ بیجنگ اس بارے میں کیا فیصلہ کرتا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔
امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ چین کے علاوہ کن ممالک سے اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ نیٹو اور دیگر ممالک جو اس راستے سے اپنی توانائی کی ضروریات حاصل کرتے ہیں، انہیں بھی اس اہم سمندری راستے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ اگر وہ اس معاملے میں مدد نہیں کرتے تو امریکہ اسے یاد رکھے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بعض ممالک کے پاس بارودی سرنگوں سے نمٹنے کی صلاحیت اور مخصوص کشتیاں موجود ہیں جو اس مشن میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز بھیجیں گے تاکہ ایران کی جانب سے کسی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔
اس بیان کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں جہازرانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مختلف آپشنز پر بات چیت جاری ہے۔
ادھر واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ایک امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ چین فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا بیجنگ اس اپیل پر عمل کرے گا یا نہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی مسلسل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا تمام فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کسی معاہدے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، تاہم ان کے بقول ایران ابھی مکمل طور پر تیار نہیں لیکن اس کے قریب آ رہا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کے خلاف فتح کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اگر ابھی کارروائی روک دی جائے تو ایران کو دوبارہ تعمیر کے لیے تقریباً دس سال لگ سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C