ٹانک : تھانے پر مبینہ ڈرون حملہ اور فائرنگ، محرر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی
👁️ 63 بار دیکھا گیا
ٹانک : تھانے پر مبینہ ڈرون حملہ اور فائرنگ، محرر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی
ٹانک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع ٹانک میں تھانہ ملازئی پر مبینہ ڈرون حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں محرر سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ ملازئی کو پہلے مبینہ ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد نامعلوم سمت سے شدید فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں محرر ہیڈ کانسٹیبل علی اللہ، کانسٹیبل عدنان اور کانسٹیبل سیف علی زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی شروع کردی۔ تاہم حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کی نوعیت، فائرنگ کرنے والوں کی شناخت اور واقعے کے محرکات سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاز‘ کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
04/November/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
کرم : سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، زینبیون بریگیڈ کا ایک دہشت گرد ہلاک، چار زخمی
04/November/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ٹانک : تھانے پر مبینہ ڈرون حملہ اور فائرنگ، محرر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی
04/November/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا : دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز بڑھانے کا فیصلہ
04/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا جنوبی ساحل پر دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی میں اضافہ
03/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26428 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15664 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11968 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9328 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7581 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5569 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C