آرمی چیف قمر باجوہ کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے اہم ملاقات
👁️ 36 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر باجوہ کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے اہم ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قابل ستائش کوششوں، انسداد دہشت گردی کے تجربے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کاوشوں کی تعریف کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق جنرل ایرک کوریلا نے جمعرات کو ایک وفد کے ساتھ ملٹری کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور استحکام، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاک ۔ امریکا ملٹری ٹریننگ ایکسچینج پروگرام بھی زیر بحث آیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بعد ازاں معزز مہمان نے آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔
اس سے قبل جنرل قمر جایود باجوہ اور جنرل ایرل کوریلا نے 29 جولائی کو ٹیلی فونک بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
جنرل ایرک کوریلا نے اس سال یکم اپریل کو میرین کور جنرل کینتھ ایف میکنزی جونیئر سے سینٹ کام کا چارج سنبھالا تھا۔
سینٹ کام بیرون ملک مقیم 44 ہزار سے زیادہ سروس اور فیملی ممبرز اور میک ڈیل ایئر فورس بیس، فلوریڈا میں واقع ہیڈکوارٹرز سے منسلک تقریباً 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
یہ عظیم تر مشرق وسطیٰ کے اسٹریٹجک طور پر حساس خطے کی نگرانی کرتا ہے جس میں افغانستان اور پاکستان دونوں شامل ہیں، سینٹ کام کے سربراہ کے طور پر جنرل ایرک کوریلا مشرق وسطیٰ، لیونٹ، اور وسط ایشیا میں ذمہ داری کے 21 ممالک پر مشتمل امریکی فوجی مشنز کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ شدت پسند گروپ داعش کے خلاف 78 ملکی مہم کی قیادت کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5140 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C