اسرائیل اور امریکہ کا ہدف ایران میں اسلامی جمہوریہ کا خاتمہ ہے، تہران
👁️ 555 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور امریکہ کا ہدف ایران میں اسلامی جمہوریہ کا خاتمہ ہے، تہران
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے پس منظر میں امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ ہدف اب تک بھی یہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ ہونا چاہیے اور یہ ملک ’’تقسیم کا شکار‘‘ ہو جائے۔
تہران سے بدھ 27 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میں ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل قریب نصف صدی پہلے اسلامی انقلاب کے بعد بننے والی اسلامی جمہوریہ کو ہر ممکنہ طریقے سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
اس وزارت کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’دشمن اب دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کو زوال سے دوچار کر دینے اور ایران کو تقسیم کر دینے کے مقاصد کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ وہی مقصد ہے جس کا اس جنگ کے آغاز پر کھل کر اعلان بھی کیا گیا تھا، لیکن جو فوجی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ابھی تک حاصل نہیں کیا جا سکا۔‘‘
جہاں تک ایران جنگ میں مسلح حملوں کا تعلق ہے تو ایران پر 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ میں گزشتہ قریب سات ہفتوں سے غیر معینہ مدت کے لیے فائر بندی کا وقفہ جاری ہے۔
اسی وقفے کے دوران تاہم پیر اور منگل کی درمیانی شب امریکہ نے جنوبی ایرانی صوبے ہرمزگان پر نئے فضائی حملے بھی کیے تھے، جنہیں تہران میں ملکی وزارت خارجہ نے سیزفائر کی ’’شدید خلاف ورزی‘‘ قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C