اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی اور نسلی تطہیر پر شدید تشویش، اقوام متحدہ
👁️ 331 بار دیکھا گیا
اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی اور نسلی تطہیر پر شدید تشویش، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023ء میں جنگ کے آغاز کے بعد غزہ پٹی میں کیے گئے اسرائیلی اقدامات میں بین الاقوامی قوانین کی ''سنگین خلاف ورزیاں‘‘ بھی شامل ہیں، جن میں سے کئی ''جنگی جرائم اور دیگر سنگین مظالم‘‘ کے زمرے میں آتی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اپنے خلاف نسل کشی کے کسی بھی الزام کو مسلسل مسترد کرتا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے بین الاقوامی قانون کا احترام کیا ہے اور غزہ کی سرحد کے پار سے حماس کے حملے کے بعد اپنا دفاع اس کا حق ہے۔ تاہم اس تازہ رپورٹ پر اسرائیل نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اسرائیل کا یہ موقف بھی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنا دفاع کرتا رہا ہے اور اس کی جنگ ''غزہ کے عوام سے نہیں بلکہ حماس سے ہے۔‘‘
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر فولکر ترک نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ سن 2024 میں عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے جاری کردہ حکم پر عمل درآمد یقینی بنائے، جس میں''غزہ پٹی میں نسل کشی کے اقدامات‘‘ کو روکنے کے لیے تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ''فوری طور پر یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی فوج نسل کشی کے اقدامات میں ملوث نہ ہو اور نسل کشی پر اکسانے کی ہر کوشش کو روکنے اور سزا دینے کے لیے تمام ممکنہ قانونی اقدامات کیے جائیں۔‘‘
یہ رپورٹ 7 اکتوبر سن 2023 سے مئی 2025ء تک کے عرصے کا احاطہ کرتی ہے۔ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد غزہ کی جنگ شروع ہوئی تھی۔
اس رپورٹ میں فلسطینی مسلح گروہوں کی جانب سے ابتدائی حملے اور اس کے بعد کی جانے والی ''سنگین خلاف ورزیوں‘‘ کی بھی مذمت کی گئی، جن میں بعض اقدامات ''جنگی جرائم‘‘ کے مترادف قرار دیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے حملے میں اسرائیل میں 1,221 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
پیر کو جاری کردہ اس رپورٹ میں فلسطینی مسلح گروہوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کو بھی اجاگر کیا گیا۔ کئی یرغمالیوں نے بتایا کہ انہیں مہینوں تک ''غیر انسانی حالات‘‘ میں رکھا گیا، جہاں انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
رپورٹ میں کہا گیا، ''غزہ میں ہلاک ہونے والے بیشتر یرغمالی خفیہ قید کے دوران مارے گئے، یا تو اپنے اغوا کاروں کے ہاتھوں یا پھر ان کے اردگرد جاری تنازعات کے اثرات کے باعث۔‘‘
تاہم زیادہ تر توجہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر مرکوز رہی، جہاں اسرائیل کی جوابی فوجی کارروائی میں 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار حماس کے زیر انتظام اس علاقے کی وزارت صحت نے جاری کیے ہیں، جنہیں اقوام متحدہ قابل اعتماد تصور کرتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں ''بظاہر غیر قانونی‘‘ دکھائی دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ یورپی یونین، امریکہ اور متعدد مغربی ممالک حماس کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں۔
اس رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ اسرائیل نے ''شہری یا محفوظ مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں صحت اور طبی سہولیات بھی شامل ہیں، جبکہ صحافیوں، شہری دفاع کے کارکنوں، طبی عملے، امدادی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں پر بار بار حملے کیے گئے۔‘‘
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا، ''مغربی کنارے میں غیر ضروری اور غیر متناسب طاقت کے استعمال کے نتیجے میں سینکڑوں غیر قانونی ہلاکتیں ہوئیں۔‘‘
رپورٹ کے مطابق، ''غزہ اور مغربی کنارے دونوں میں اسرائیلی فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جبری بے دخلی کی کارروائیاں کیں۔‘‘
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں مجموعی طور پر ایک ایسے طرز عمل کی نشاندہی کرتی ہیں، جس کا مقصد ''فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینا‘‘ اور ''مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بڑے حصوں میں جبری بے دخلی اور نسلی تطہیر‘‘ ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے زور دیا ہے کہ رپورٹ میں درج تمام خلاف ورزیوں کے لیے ''قابل اعتماد اور غیر جانبدار عدالتی اداروں کے ذریعے مناسب احتساب‘‘ نہایت ضروری ہے۔
اسرائیل ماضی میں کہہ چکا ہے کہ وہ اپنی فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کرتا رہا ہے اور اس کی عسکری کارروائیوں کا ہدف صرف حماس کے عسکریت پسند ہیں، تاہم حماس کے جنگجو دراصل شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C