اسرائیل نے وادی اُردن کو صہیونی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا
👁️ 107 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے وادی اُردن کو صہیونی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا
یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی وادی اُردن کو صیہونی ریاست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیل کے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آج میں اپنے ارادے کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میں الیکشن جیت گیا تو وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار پر صیہونی اجاراداری قائم کردوں گا۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یہ قدم میں الیکشن کے بعد اسی وقت اٹھا سکوں گا جب اسرائیلی عوام مجھے واضح مینڈیٹ دیں۔
خیال رہے کہ 2400 اسکوائر کلو میٹر پر مشتمل وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار کا مغربی کنارے کا تقریبا 30 فیصد بنتا ہے جہاں 65 ہزار فلسطینی اور تقریبا 11 ہزار یہودی آبادکار بستے ہیں، یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے جسے ’سی ایریا‘ بھی کہا جاتا ہے۔
نیتن یاہو کو اپنے سیاسی کیریئر کے سخت ترین الیکشن کا سامنا ہے، نے ایک بار پھر مغربی کنارے پر یہودی بستی آباد کرنے کے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم امریکا کے ساتھ طویل عرصے سے جاری امن منصوبے کے سامنے آنے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشاورت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
امریکی حکام کا نیتن یاہو کے اعلان سے متعلق کہنا ہے کہ تاحال اس حوالے سے امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے، ہم اسرائیلی انتخابات کے بعد امن منصوبہ جاری کریں گے جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات پیش کیے جائیں گے۔
دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی وزیراعظم محمد شطایہ نے نیتن یاہو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا کوئی فیصلہ اٹھایا تو اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم ہو جائیں گے۔
عرب لیگ نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے موقع کو ضائع کرے گا۔
سعودی عرب نے اس اعلان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے فلسطین کے خلاف خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا اور اس حوالے سے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C