04/September/2026

کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک

کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک

سرینگر(ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق چنار کور، جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڈگام کے اشدر گلی علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔

تلاشی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو مشکوک نقل و حرکت محسوس ہوئی، جس پر علاقے میں موجود افراد کو رکنے کے لیے کہا گیا۔ فوج کے مطابق اس دوران فائرنگ کی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوا، جبکہ جائے وقوعہ سے اے کے سیریز کی ایک رائفل اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور مزید افراد یا اسلحے کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر اطراف کے علاقوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔

بڈگام پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی، اس حوالے سے تفصیلات آپریشن مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C