اسرائیل کا دمشق ایئرپورٹ پر فضائی حملہ، 5 شامی فوجی ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا دمشق ایئرپورٹ پر فضائی حملہ، 5 شامی فوجی ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/رائٹرز) اسرائیل نے شام کے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دارالحکومت کے جنوب میں دیگر مقامات پر فضائی حملہ کیا، جس میں 5 فوجی ہلاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
برطانوی خبرررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ شام کے ایئر ڈیفنس نے حملے کو روک دیا اور زیادہ تر میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب ہو گئے۔
البتہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ کیا اس حملے سے ہوائی اڈے کی کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ ان غیر ملکی رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔
علاقائی سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت اتحادیوں کو ہتھیار پہنچانے کے لیے ایران کی فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے ہوائی اڈوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔
تہران نے زمینی منتقلی میں رکاوٹوں کے بعد شام میں اپنی افواج اور اتحادی جنگجوؤں کو فوجی ساز و سامان پہنچانے کے لیے ہوائی نقل و حمل کو ایک زیادہ قابل اعتماد ذریعے کے طور پر اپنایا ہے۔
خیال رہے کہ سال 2011 میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
یہ صورتحال اتنی بگڑی کہ خانہ جنگی کی شکل اختیار کر گئی جس نے بیرونی طاقتوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور شام کو مختلف کنٹرول کے علاقوں میں تبدیل کر دیا۔
ہفتہ کے روز ہونے والے اس حملے سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں اسرائیل کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں دو مرتبہ حلب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی بمباری کی وجہ سے ایئرپورٹ کے رن وے اور سروسز کو شدید نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں شام کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، ایسے حملے بین الاقوامی قوانین کے مطابق جارحیت اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C