اسرائیل کا شام میں فوجی اڈے پر فضائی حملہ
👁️ 52 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا شام میں فوجی اڈے پر فضائی حملہ
دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیل نے شام کے صوبے حمص میں “تیفور” کے فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی حکومت کے میڈیا کے مطابق شام کے فضائی دفاعی نظام نے مذکورہ ہوائی اڈے کی سمت داغے جانے والے اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روکا اور ان میں زیادہ تر حمص صوبے میں گرے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے شامی عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملوں میں صرف مادی نقصان ہوا۔ ادھر عالمی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
میزائلوں کا یہ حملہ اسرائیل کی اس بم باری کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں شامی فورسز کے ہمنوا 10 جنگجو مارے گئے تھے۔ یہ بات شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتائی۔ اس سے قبل دمشق حکومت نے پیر کی شب تاخیر سے اعلان کیا تھا کہ جنوبی علاقے میں اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات شامی فوجی زخمی ہو گئے۔
المرصد کے مطابق بم باری میں دمشق کے جنوب مغرب میں شامی افواج کے ٹھکانوں اور درعا کے شمالی دیہی علاقے میں شامی فوج کے ہمنوا گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان گروپوں میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C