اسلام آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس آفیسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
👁️ 75 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس آفیسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) اسلام آباد میں تھانہ ترنول کی حدود میں دہشت گردوں کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ترنول کے علاقے میں پیش آیا جہاں چونگی نمبر 26 پر ناکہ بندی کے دوران تلاشی کے غرض سے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس اہلکار پر گولیاں چلادیں۔
ترنول کے علاقہ 26 نمبر چونگی ناکہ پر تعینات جوانوں پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ASI محسن ظفر اور ہیڈ کنسٹیبل سجاد شہید ہوگئے.
انا للہ وانا الیہ راجعون
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔
Cont… pic.twitter.com/2uqH1UtGHz— Islamabad Police (@ICT_Police) May 26, 2020
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد شامل ہیں۔
ملزموں کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ جائے حادثہ کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
آئی جی پولیس اسلام آباد نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر فائرنگ کے واقع کی تحقیقات اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں دو سپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
دریں اثناء کالعدم تنظیم ‘جماعت الاحرار’ کے ترجمان ڈاکٹر عزیز یوسف زئی نے ڈیلی اردو کو ای میل کر کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ حملہ ان کی تنظیم کے ٹارگٹ کلرز نے کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C