افغانستان: خوراک کی قلت کیخلاف احتجاج، فورسز کی فائرنگ سے صحافی سمیت 9 افراد ہلاک
👁️ 100 بار دیکھا گیا
افغانستان: خوراک کی قلت کیخلاف احتجاج، فورسز کی فائرنگ سے صحافی سمیت 9 افراد ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاون ہے جس کی وجہ سے پڑوس کے ملکوں سے خوراک کی ترسیل میں رکاوٹیں درپیش آ رہی ہیں۔ اس صورت حال کے نتیجے میں، خوراک کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور بعض اشیا خورد و نوش نایاب ہوگئی ہیں۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1259006773014470656?s=19
ہفتے کے روز غور صوبے میں درجنوں افراد گورنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کے لیے جمع ہوئے اور خوراک کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔
گورنر ناصر غازی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کو بتایا کہ بعض مظاہرین مسلح تھے۔ اس سے پیشتر کہ وہ فائرنگ شروع کرتے، پولیس نے مجمعے کو منتشر کرنے کے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مقامی ریڈیو کا ایک صحافی احمد خان نوید بھی شامل ہے۔ اس جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے چار اہل کار بھی زخمی ہوئے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1259184688335400960?s=19
افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمیشن نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے پولیس کی فائرنگ ناقابل قبول ہے اور کمیشن واقعے کی تحقیقات کرنے کے لیے اپنی ٹیم غور بھیج رہا ہے۔
دریں اثنا، ہفتے کے روز افغانستان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 4000 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 106 اموات ہوئی ہیں۔ افغان حکومت نے اس ماہ پورے ملک میں لاکھوں خاندانوں کو روٹیاں تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں، تاکہ وبا کی وجہ سے کھانے کی اشیا کی جو قلت پیدا ہوئی ہے اس کا مداوا کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ رمضان کے مقدس ماہ میں افغانی عوام اضافی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ خانہ جنگی اور لڑائیوں کی وجہ سے پہلے ہی وہ عاجز تھے اور کرونا وائرس نے زندگی اور بھی اجیرن کر دی ہے۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران طالبان اور امریکی زیر قیادت افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان لڑائی اور جھڑپوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C