افغانستان دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہا ہے، صوبائی وزیر جان اچکزئی
👁️ 57 بار دیکھا گیا
افغانستان دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہا ہے، صوبائی وزیر جان اچکزئی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان حکومت افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہی ہے اور معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔
ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو حوالے کرے جن کی فہرست پاکستان نے افغانستان کو ثبوتوں کے ساتھ فراہم کی تھی لیکن افغان حکومت نے اب تک اس کا مثبت جواب نہیں دیا۔
جان اچکزئی نے خبردار کیا کہ پاکستان اپنے مطالبات کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا، بنوں میں دہشتگردوں کے حالیہ حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے جو تفتیش کاروں کے دریافت کردہ افغان شناختی کارڈز سے ثابت ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن افغان مہاجرین کے پاس اپنے ملک کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات ہیں وہ سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں اور انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
جان اچکزئی نے زور دے کر کہا کہ یہ طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی گروپ کو پاکستان میں حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افغان کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کا دونوں جانب سے بین الاقوامی سرحدوں کو عبور کرنے کے لیے ایک دستاویزی نظام کے نفاذ سے پیچھے ہٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C