افغانستان: قندہار میں حافظ گل بہادر گروپ کا اہم کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
افغانستان: قندہار میں حافظ گل بہادر گروپ کا اہم کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر یاسر پراکے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
افغانستان کے ضلع قندہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حافظ گل بہادر گروپ کا اہم کمانڈر تین ساتھیوں سمیت ہلاک#Kandahar #Afghanistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 23, 2022
حافظ گل بہادر گروپ نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندہار میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر کمانڈر یاسر کو چچا اور بھتیجے سمیت ہلاک کردیا۔ حافظ گل بہادر گروپ نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔
کمانڈر یاسر کا شمار ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا۔
حکومت پاکستان نے کمانڈر یاسر پڑاکے کی سر کی قیمت دو ملین مقرر کی تھی۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ مجاہدین کی قیادت کو آگاہ کیا تھا کہ وہ آپ کو مذاکرات کے نام پر ورغلا کر اپنی حفاظت سے غافل کریں گے اور پھر چن چن کر ماریں گے۔
آج ایک اور سینئر کمانڈر یاسر جن کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا کو قندھار میں ہلاک کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا مذاکراتی ڈرامہ پاکستان مخالف کمانڈرز کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔
حافظ گل بہادر کون ہیں؟
لگ بھگ پچاس سالہ حافظ گل بہادر کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداخیل وزیر سے بتایا جاتا ہے۔ زمانۂ طالب علمی میں ان کا تعلق مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تعلیمی اداروں میں ذیلی تنظیم جماعت طلباء اسلام سے تھا اور وہ اس کے علاقائی سربراہ بھی تھے ۔
سن 2003 اور 2004 میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیاں شروع ہوئیں تو اس وقت حافظ گل بہادر کا شمار بھی انتہائی اہم کمانڈروں میں ہونے لگا تھا۔ ان کی سربراہی میں سرکردہ کمانڈروں نے پانچ ستمبر 2006 کو حکومتِ پاکستان کے ساتھ ایک امن معاہدہ بھی کیا تھا جو پندرہ جون 2014 کو عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن ‘ضرب عضب ‘ شروع ہونے کے بعد ختم ہو گیا تھا۔
فوجی آپریشن شروع ہوتے ہی حافظ گل بہادر اپنے اہم ساتھیوں اور جنگجوؤں سمیت سرحد پار افغانستان چلے گئے تھے جہاں وہ اب تک روپوش ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد حکومت پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مصالحت کے لیے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے لیکن حافظ گل بہادر کی تنظیم کو ان مذاکرات میں اب تک شامل نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
میزائل اور ڈرون پروگرام قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں، ایرانی وزیر دفاع
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نصیر آباد میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
غزہ پر مکمل قبضہ ہمارا ہدف ہے، اسرائیلی وزیر
02/July/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
پشاور میں ڈرون حملہ، خاتون ہلاک، بچوں سمیت 10 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8875 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2492 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1936 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C