افغانستان میں سعودی سفارت خانے کی سرگرمیاں بحال
👁️ 98 بار دیکھا گیا
افغانستان میں سعودی سفارت خانے کی سرگرمیاں بحال
ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) سعودی عرب نے اتوار کو کابل میں اپنے سفارت خانے میں سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں ہیں۔ تین سال قبل افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سعودی عرب نے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلالیا تھا۔
سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا، “برادر افغان عوام کو تمام خدمات فراہم کرنے کی حکومت سعودی عرب کی خواہش کی بنیاد پر، 22 دسمبر سے کابل میں مملکت کے مشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔”
سعودی وزارت خارجہ نے کابل میں سعودی نمائندگی کی سطح کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
ریاض نے 15 اگست 2021 کو اعلان کیا تھا کہ طالبان کی اقتدار میں واپسی سے پیدا ہونے والی “غیر مستحکم صورتحال” کی وجہ سے اس نے افغان دارالحکومت سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعد ازاں نومبر میں سعودی عرب نے کہا کہ وہ افغانستان میں صرف قونصلر خدمات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔
وہ اپنی تنظیم کنگ سلمان ریلیف آرگنائزیشن کے ذریعےجنگ زدہ ملک میں انسانی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں روس نے افغانستان میںطالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی جانب ایک قدم آگے بڑھایا جب اس کی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی جس سے طالبان کو ماسکو کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنا ممکن ہو گا۔
تاہم طالبان کی حکومت کو اب تک کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔
طالبان رہنماؤں کی سعودی حکام سے ملاقاتیں
یہ پیش رفت افغانستان سے متعلق دوحہ کے دوسرے اجلاس کے بعد ہوئی ہے، جہاں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
مجاہد نے طالبان کی جانب سے سعودی عرب کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر تسلیم کرنے اور مملکت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔
قبل ازیں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے ساتھ افغانستان کے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے ریاض کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس کے جواب میں سعودی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں انسانی امداد اور تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C