14/May/2020

افغانستان: پکتیا میں خودکش ٹرک بم دھماکا، 5 افراد ہلاک، 34 زخمی

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان: پکتیا میں خودکش ٹرک بم دھماکا، 5 افراد ہلاک، 34 زخمی

افغانستان: پکتیا میں خودکش ٹرک بم دھماکا، 5 افراد ہلاک، 34 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے پکتیا میں ایک ٹرک بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 34 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس خودکش ٹرک بم حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان افغانستان نے قبول کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں جمعرات کو دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ابھی چند ہی روز قبل کابل اور ننگر ہار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے ملکی مسلح افواج کو حکم دیا تھا کہ وہ طالبان پر حملے کریں۔

افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کے اس بیان کو ’اعلان جنگ‘ قرار دیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C