افغان حکومت نے مزید 200 طالبان قیدی رہا کردیے
👁️ 86 بار دیکھا گیا
افغان حکومت نے مزید 200 طالبان قیدی رہا کردیے
کابل (ڈیلی اردو) افغان حکومت نے لگ بھگ 200 مزید طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جس کے بعد بین الافغان امن مذاکرات کے جلد انعقاد کی امید روشن ہو گئی ہے۔
افغانستان کے سینئر حکام نے بدھ کو بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کی مرکزی جیل سے پیر اور منگل کو طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے ۔ اسی دوران طالبان نے بھی اپنی قید میں موجود افغان اسپیشل فورس کے چھ اہلکاروں کو آزاد کر دیا ہے۔
طالبان قیدیوں کی رہائی ایسے موقع پر عمل میں آئی ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں برس فروری میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت طالبان نے ایک ہزار اور افغان حکومت نے 4600 قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔
معاہدے کے تحت افغان حکومت کو پانچ ہزار قیدی رہا کرنا تھے تاہم افغان حکومت کی طرف سے باقی ماندہ 400 قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہو رہی تھی۔
افغان حکومت کا مؤقف تھا کہ مذکورہ 400 قیدی امریکہ سمیت دنیا بھر کے لیے خطرہ ہیں۔ تاہم صدر اشرف غنی نے لویہ جرگے کی مشاورت کے بعد ان قیدیوں کی رہائی کا فرمان بھی جاری کر دیا تھا۔
صدارتی فرمان کے بعد گزشتہ ماہ 400 میں سے 80 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی سے متعلق لویہ جرگہ کی سفارش ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث باقی ماندہ قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق افغان سینئر حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتانا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بین الافغان امن مذاکرات جتنا جلدی ممکن ہو شروع کیے جائیں۔
افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے ایک جانب قیدیوں کے تبادلے کا عمل آگے بڑھ رہا ہے وہیں ملک میں پرتشدد کارروائیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
افغان وزارتِ دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قندھار صوبے میں 13 اور فریاب میں 11 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔
دوسری جانب افغان صوبے پکتیا کے حکام کے مطابق طالبان نے منگل کو ایک کار بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ اور افغان حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ اور طالبان کے درمیان فروری میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد سے اب تک سیکڑوں افغان سیکیورٹی اہلکار اور عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی حمایت کے بغیر ایران پر حملے کا امکان، اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کا آپشن کھلا رکھا
05/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کے لیے کندھے سے فائر ہونے والے فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا مبینہ عالمی نیٹ ورک بے نقاب
05/November/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
05/November/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران پر نئے حملے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، اسماعیل بقائی کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ
05/November/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
04/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26435 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15669 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11974 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9336 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7586 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5579 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C