افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی چھوڑنے کو تیار نہیں، پھر جنگ ہی متبادل ہو گی، خواجہ آصف
👁️ 295 بار دیکھا گیا
افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی چھوڑنے کو تیار نہیں، پھر جنگ ہی متبادل ہو گی، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے اس بات کی تحریری ضمانت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے کہ وہ شدت پسندوں کی پشت پناہی ختم کرے گی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
وزیر دفاع کے مطابق اس معاملے پر کابل حکومت کے ساتھ “19، 19 گھنٹے طویل گفت و شنید” ہوئی، تاہم افغان فریق زبانی بات چیت پر آمادہ ہے لیکن کسی تحریری معاہدے کے لیے تیار نہیں۔
خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے والے عناصر کی پشت پناہی ختم کی جائے، تاہم ان کے مطابق طالبان حکومت اس مؤقف پر اتفاق نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے قطر، ترکی اور سعودی عرب نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا، لیکن “کوئی قابل عمل حل سامنے نہیں آ سکا۔”
وزیر دفاع نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو پھر ایک ہی متبادل رہ جاتا ہے، اور ان کے الفاظ میں “تنگ آمد بجنگ آمد، پھر تو جنگ ہی ہو گی۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے اس وقت بھی کسی تیسرے ملک کے ذریعے رابطوں کی کوششیں جاری ہوں، تاہم اس حوالے سے وہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔
خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ماضی میں وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا میں مکمل سیاسی تعاون حاصل نہیں تھا، تاہم اب دہشتگردی کے خلاف تمام ادارے اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔
اسلام آباد اور کابل کے درمیان یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان طویل عرصے سے افغانستان پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جبکہ طالبان حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C