اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کریمیا سے روسی فوجیں نکالنے کیلئے قرارداد پیش
👁️ 76 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کریمیا سے روسی فوجیں نکالنے کیلئے قرارداد پیش
اقوام متحدہ (ڈیلی اردو/ اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں روس کی یوکرین کے جنوبی جزیرہ نما کریمیا سے اپنی فوجیں نکالنے اور بغیر کسی تاخیر کے اپنا قبضہ ختم کرنے کے لیے قرارداد پیش کر دی گئی۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے 63 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 19 نے مخالفت، 45 نے ووٹ نہیں دیا جبکہ زیادہ تر مغربی ممالک نے قرارداد کی حمایت کی۔
قرارداد میں اس بات پر تشویش کا ظہار کیا گیاکہ کریمیا پر روسی فوجوں میں اضافہ نہ صرف قابض اقتدار کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ روس نے یوکرین کے فوجی اداروں کا استعمال کرتے ہوئے کریمین رہائشیوں کو روسی فوجوں میں شامل بھی کیا ہے۔
قرارداد میں نہ صرف روسی فیڈریشن کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوج کے استعمال اور کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا بلکہ کریمیا کے گرد بحراوقیانوس کے درمیان بحئیرہ اسود اور اس سے منسلک آبنائے ازوو اور کیرچ سٹریٹ سمندر میں روسی اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
قرارداد میں نومبر میں یوکرین بحری کشتیوں کے عملے کے 24 ارکان کی رہائی پر روسی اقدامات کو سراہتے ہوئے غیرقانونی طور پر حراست میں لیے گئے، یوکرینی شہریوں کی رہائی اور ان کی یوکرین واپسی یقنی بنانے کے لیے مذاکارات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C