امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑی فوجی مشقیں شروع
👁️ 25 بار دیکھا گیا
امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑی فوجی مشقیں شروع
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) امریکہ اور جنوبی کوریا نے آج سے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں، جس میں، جنگی طیارے، بحری جہاز، ٹینک اور دسیوں ہزار فوجی شامل ہیں۔ یہ مشقیں ایسے وقت ہو رہی ہیں جب خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
The U.S. and South Korea have begun their biggest combined military training in years as they heighten their defense posture against North Korea's rapidly increasing nuclear weapons testing program. https://t.co/DVljDWybbk
— The Associated Press (@AP) August 22, 2022
امریکہ اور جنوبی کوریا نے 22 اگست پیر کے روز سے اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا۔ موسم گرما میں ہونے والی ان مشقوں کو ‘الچی فریڈم شیلڈ’ کہا جاتا ہے۔ اس بڑی فوجی تربیت اور مشقوں کا آغاز ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ان فوجی مشقوں میں ہزاروں فوجی شامل ہوں گے اور بری، بحری اور فضائی افواج کو یکجا کیا جائے گا۔ الچی فریڈم شیلڈ آئندہ یکم ستمبر تک جاری رہیں گی۔
دفاعی حکمت علی کے اعتبار سے مشقوں کا تناظر کیا ہے؟
جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول نے اسی برس مئی میں اقتدار سنبھالا تھا اور انہوں نے ان مشترکہ مشقوں کو ”معمول” پر لانے اور شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ خطرات کے خلاف دفاعی قوت کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
حالیہ برسوں میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ مشقیں نہیں ہو پائیں، جبکہ اس سے پہلے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر راضی کرنے کے لیے جو سفارتی کوششوں ہو رہی تھیں اس کی وجہ سے، امریکہ-جنوبی کوریا کے مشترکہ مشقیں روک دی گئی تھیں۔
اس کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سابق صدر مون جے اِن نے شمالی کوریا کے آمر کم جونگ اُن کے ساتھ بات چیت کی تھی اور شمالی کوریا کے ساتھ گفت و شنید کا سلسلہ جاری رکھنے کے مقصد سے ہی امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان عسکری تعاون کو روک دیا گیا تھا۔
اس طرح گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس بڑے پیمانے پر دونوں کے درمیان پہلی بار فوجی مشقیں ہو رہی ہیں۔
ادھر شمالی کوریا نے ان مشترکہ مشقوں کو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر حملہ کرنے کی یہ ایک طرح سے ریہرسل کی جا رہی ہے۔
پیونگ یانگ نے گزشتہ ہفتے جزیرہ نما کے مغربی ساحل پر واقع قصبے اونچون سے دو کروز میزائل بھی فائر کیے تھے۔
رواں برس شمالی کوریا نے غیر معمولی تعداد میں نئے ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔ امریکی اور جنوبی کوریا کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ پیونگ یانگ اپنا ساتواں جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
مشقوں کا منصوبہ کیا ہے؟
ان مشقوں کے دوران امریکی اور جنوبی کوریا کے فوجی 11 فیلڈ ٹریننگ پروگراموں میں ایک ساتھ تربیت حاصل کریں گے، جن میں ایک مشق بریگیڈ سطح کی بھی ہو گی۔
واشنگٹن اور سیول ان مشقوں کو دفاعی قرار دیتے ہیں۔ تاہم اس میں جنگی طیارے، بحری جہاز اور دونوں جانب کے دسیوں ہزار فوجیوں کے شامل ہونے کی توقع ہے۔
واشنگٹن اور سیول ان مشقوں کو دفاعی قرار دیتے ہیں۔ تاہم اس میں جنگی طیارے، بحری جہاز اور دونوں جانب کے دسیوں ہزار فوجیوں کے شامل ہونے کی توقع ہے۔
مشقوں میں نقلی مشترکہ حملے، محاذ جنگ کے لیے ہتھیاروں اور ایندھن کی کمک سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو ختم کرنا جیسے اہداف شامل ہیں۔ فی الوقت امریکہ کے تقریباً 28,500 فوجی جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4668 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2252 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1938 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C