امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے پاکستان میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے اردو آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اہم اعلان کیے جارہے ہیں، امریکا کے محکمہ خارجہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔
#امريکی محکمہ خارجہ نے پلوچستان لبريشن آرمی کو دہشت گرد تنظيم قرار دے ديا- اب اس تنظيم کی جو بھی معاونت کرے گا وہ دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہو گاـ pic.twitter.com/8FdtMaSZnn
— U.S. Central Command – URDU (@CENTCOMUrdu) May 13, 2020
ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر کے پرل کانٹینیٹل ہوٹل پر حملوں سمیت پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ امریکا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی سلامتی اور استحکام کا حامی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے اس اعلان کا مقصد بی ایل اے کو مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد سے روکنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اقدام عالمی سطح پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے امریکی حکومت کی کاوشوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد بی ایل اے کی معاونت کو دہشت گردی کی معاونت قرار دیا جائے گا، یہ تنظیم پہلے اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے باعث پاکستان اور برطانیہ دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C