29/April/2020

امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے کمیشن برائے مذہبی آزادی نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔

اقلیتوں کے ساتھ برے سلوک پر بھارت کو عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے اور اب امریکا نے بھی بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔ اس ضمن میں مذہبی آزادی پر بنے امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی جس میں پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کو سی پی سی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ رپورٹ میں متنازع بھارتی شہریت بل پر امریکی کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، 2019ء میں بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا اور بھارت مذہبی آزادی کے معاملے میں تیزی سے نیچے آیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کمیشن نے بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے پر بھی شدید تنقید کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C