امریکا: کیلیفورنیا کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ، 2 حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک
👁️ 282 بار دیکھا گیا
امریکا: کیلیفورنیا کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ، 2 حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں واقع ایک اسلامک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 2 حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسے ممکنہ طور پر نفرت پر مبنی جرم قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے سین ڈیاگو کے سب سے بڑے اسلامک سینٹر میں داخل ہو کر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران سینٹر کے سکیورٹی محافظ نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے مزید 3 افراد بھی ہلاک ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں دونوں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں حملہ آور کم عمر تھے اور ان کے محرکات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم قرار دینے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا۔
اسلامک سینٹر انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک سکیورٹی محافظ ہلاک ہوا تاہم اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق حملے کے وقت بڑی تعداد میں افراد مرکز میں موجود تھے تاہم بروقت کارروائی اور حفاظتی اقدامات کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
امریکی حکام کے مطابق اسلامک سینٹر شہر کا سب سے بڑا مذہبی مرکز ہے جہاں باقاعدہ طور پر نمازیں، مذہبی اجتماعات، سیمینارز اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، جبکہ اس کے احاطے میں ایک اسکول بھی قائم ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3456 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C