امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر قائم ہیں، طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ
👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر قائم ہیں، طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے باوجود کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہوئے تاریخی امن معاہدے پر قائم ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ امریکا کے ساتھ معاہدے پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے عیدالفطر کے حوالے سے جاری بیان میں واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں امریکا کی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدے کے بہترین موقع کو ضائع نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘امارت اسلامی امریکا کے ساتھ ہوئے معاہدے پر قائم ہے اور دوسرے فریق پر زور دیتی ہے کہ وہ اپنے وعدے پر قائم رہیں اور اس اہم موقع کو ضائع نہ ہونے دیں’۔ طالبان رہنما نے کہا کہ ‘میں امریکی عہدیداروں پر زور دیتا ہوں کہ کسی کو بھی اس بین الاقوامی معاہدے کے راستے رکاؤٹ ڈالنے، سستی روی اور اس کونقصان پہنچانے کا موقع نہ دیں’۔
خیال رہے کہ فروری کے آخری میں دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد طالبان نے افغان فورسز پر حملوں میں اضافہ کردیا تھا تاہم معاہدے کے مطابق غیرملکی فورسز کے ساتھ کوئی تصادم نہیں ہوا تاہم امریکا نے خبردار کیا تھا کہ معاہدے پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ طالبان کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں میں 20 فوجیوں سمیت کم ازکم 20 افراد مارے جاچکے ہیں۔
طالبان نے 18 مئی افغان خفیہ ایجنسی کی چوکی پر حملے کا دعوٰی کیا تھا جہاں 8 فوجی مارے گئے تھے۔ مشرقی صوبے غزنی کے گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ صوبے میں کار بم دھماکے سے حساس ادارے کے کم از کم 7 اہلکار ہلاک ہوئے اور 40 کے قریب زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ طالبان نے اپنے حملے میں ایک فوجی گاڑی کا استعمال کیا اور نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ کابل میں وزارت داخلہ اور غزنی میں صحت حکام نے بھی کار بم دھماکے کی تصدیق کی تھی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے مجاہدین نے یہ حملہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے کا مقصد حکومت اور عسکریت پسندوں کے مابین مذاکرات کی راہ ہموار کرنا تھا۔
اس معاہدے کے تحت طالبان اور افغان حکومت نے ایک دوسرے کے قیدی بھی رہا کردیے تھے۔ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر پر گزشتہ ماہ طالبان نے امریکا کو تنبیہ کی تھی امریکا عام شہریوں پر ڈرون حملے کررہا ہے جس کے باعث معاہدہ ٹوٹنے کے قریب ہے جبکہ قیدیوں کی رہائی میں بھی بلاجواز تاخیر کی جارہی ہے۔
طالبان کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی دیہی پوسٹوں پر حملے روک دیے تھے جبکہ شہروں اور عسکری تنصیبات پر بھی غیر ملکی اور افغان فورسز پر حملے نہیں کی گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے دیہی پوسٹوں پر حملے روک دیے تھے جبکہ شہروں اور عسکری تنصیبات پر بھی غیر ملکی اور افغان فورسز پر حملے نہیں کی گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عدم اعتماد کی فضا قائم ہوگی جس سے نہ صرف معاہدے کو نقصان پہنچے گا بلکہ اس سے ان کے جنگجو بھی اسی طرح دینے پر مجبور ہوجائیں گے اور لڑائی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
طالبان نے بیان میں کہا تھا کہ ‘ہم امریکیوں کو سنجیدگی سے کہہ رہے ہیں کہ وہ معاہدے کے مندرجات پر عمل کریں اور اپنے اتحادیوں کو بھی اس پر مکمل عمل کی ترغیب دیں’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C