امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عسکری اتحاد بنانے کی کوششوں میں مصروف
👁️ 220 بار دیکھا گیا
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عسکری اتحاد بنانے کی کوششوں میں مصروف
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز/اے ایف پی) امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران جنگ میں تہران کی طرف سے کئی ہفتوں سے بند کردہ آبنائے ہرمز کو معمول کی تجارتی جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھلوانے کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے جمعرات 30 اپریل کو ملنے والے مراسلوں میں امریکہ ہی کے کئی میڈیا اداروں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ میں موجودہ فائر بندی اگرچہ جاری ہے، تاہم تہران کے ساتھ پاکستان کی ثالثی میں امریکی امن مذاکرات کے تعطل کا شکار ہو جانے کے بعد واشنگٹن حکومت اب ایک ایسے نئے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کے لیے زور لگا رہی ہے، جو خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کے انتہائی اہم سمندری راستے کو کمرشل شپنگ کے لیے دوبارہ کھلوانے میں مدد دے سکے۔
مثال کے طور پر امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارت کاروں کو ایک ایسی داخلی کیبل بھیجی ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ممالک میں جہاں وہ تعینات ہیں، حکومتوں کو اس امر کا قائل کریں کہ وہ ’میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ‘ (Maritime Freedom Construct) میں شامل ہو جائیں۔
صدر ٹرمپ کا اس اتحاد سے متعلق بالواسطہ اشارہ
دنیا بھر کو تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل کا تقریباﹰ پانچواں حصہ آبنائے ہرمز ہی سے گزر کر عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے اور اس تنگ سمندری راستے کی ایران کی طرف سے مسلسل بندش کے باعث نہ صرف عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ سبھی ممالک میں پٹرول اور گیس کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہو چکی ہیں۔
ایران نے آبنائے ہرمز کو معمول کی بین الاقوامی تجاری جہاز رانی کے لیے بند کر دینے کا قدم اپنے خلاف اس جنگ کی وجہ سے اٹھایا تھا، جس کا آغاز ایران پر 28 فروری کو شروع ہونے والے امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ ہوا تھا۔
اس تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں امریکی اتحادیوں سے اس اہم سمندری تجارتی راستے کو کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا، ’’یہ شروع سے ہی ایک مربوط اجتماعی کوشش ہونا چاہیے تھی۔‘‘
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی اس کیبل میں مبینہ طور پر بیرون ملک امریکی سفارت کاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا گیا ہے، ’’(اس عمل میں) آپ کی شرکت ہماری اس مقصد کے لیے اجتماعی اہلیت کو مضبوط بنائے گی کہ آزادانہ تجارتی جہاز رانی کو بحال کرایا اور عالمی معیشت کا تحفظ کیا جا سکے۔‘‘
ایران جنگ میں امریکہ کی مدد نہ کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ مغربی دفاعی تنظیم نیٹو پر کئی مرتبہ شدید تنقید کر چکے اور یہ دھمکیاں بھی دے چکے ہیں کہ امریکہ اس 77 برس پرانے مغربی دفاعی اتحاد سے نکل بھی سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 372 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 719 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 630 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C