امریکہ: کولمبیا یونیورسٹی کے مظاہروں میں مدد کرنے والا فلسطینی طالب علم گرفتار
👁️ 210 بار دیکھا گیا
امریکہ: کولمبیا یونیورسٹی کے مظاہروں میں مدد کرنے والا فلسطینی طالب علم گرفتار
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے وفاقی امیگریشن حکام نے کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ہونے والے طالبِ علم محمود خلیل کی وکیل ایمی گریئر نے خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو بتایا کہ اتوار کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ(آئی سی ای) کے اہلکاروں نے ان کے موکل کو کولمبیا یونیورسٹی کے مین ہیٹن کیمپس سے تحویل میں لیا ہے ۔
وکیل ایمی گریئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گرفتاری کے دوران فون پر آئی سی ای کے ایجنٹس سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ وہ محکمۂ خارجہ کی جانب سے خلیل کا اسٹوڈنٹ ویزا منسوخ کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کرا رہے ہیں۔
وکیل کے بقول جب انہوں نے ایجنٹ کو بتایا کہ خلیل گرین کارڈ ہولڈر ہیں اور امریکہ کے مستقل مکین ہیں۔ تو ان کے بقول ایجنٹ نے کہا کہ اسے بھی منسوخ کیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے غیرملکی طلبہ کو ملک بدر کردیں گے۔
ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک کسی طالب علم کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
گزشتہ برس امریکہ کی مختلف جامعات میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہونے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں ٹرمپ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس جیسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرکے امریکہ میں رہنے کے حق سے محروم ہو گئے ہیں۔
خلیل محمود گریجویشن کے طالب علم ہیں۔ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ احتجاجی کیمپ ہٹانے سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوئے تھے۔ اسی وجہ سے وہ ان چند ایکٹوسٹ طلبہ میں شامل تھے جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر کی تھی۔
وکیل گریئر کا کہنا ہے کہ خلیل کی آٹھ ماہ کی حاملہ اہلیہ کو بھی ان تک رسائی نہیں دی جا رہی اور انہیں نیو جرزی میں تارکین وطن کی حراست کے مرکز منتقل کیا گیا ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایجنٹس کو یونیورسٹی کی حدود میں داخل ہونے سے قبل وارنٹ دکھانا ہوتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ خلیل کی گرفتار ی سے قبل ایسا کوئی ورانٹ فراہم کیا گیا تھا یا نہیں۔
ترجمان نے خلیل کی گرفتاری پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کا کہنا ہے کہ محکمۂ خارجہ، ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی اور آئی سی ای سے اس معاملے پر ردِ عمل کے لیے پیغامات ارسال کیے گئے ہیں۔
قوانین کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی دہشت گرد گروہ کی حمایت سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی صورت میں گرین کارڈ ہولڈر کو بھی ملک بدر کر سکتی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق امیگریشن جج ہی کسی کی مستقل رہائش منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کرسکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C