امریکہ: یہودی عبادت گاہ سمیت دو دہشت گرد حملے، لیفٹیننٹ کرنل ہلاک، 4 زخمی
👁️ 198 بار دیکھا گیا
امریکہ: یہودی عبادت گاہ سمیت دو دہشت گرد حملے، لیفٹیننٹ کرنل ہلاک، 4 زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکہ میں جمعرات کو پیش آنے والے دو الگ الگ دہشت گرد حملوں میں لیفٹیننٹ کرنل برینڈن شاہ ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں حملوں میں ملوث دہشت گرد تارکینِ وطن تھے۔ ایک حملہ آور کی شناخت محمد جالوہ کے نام سے ہوئی ہے جو سیرا لیون سے تعلق رکھتا ہے، جبکہ دوسرے حملہ آور کی شناخت ایمن غزالیہ کے نام سے ہوئی ہے جو لبنان سے تعلق رکھنے والا تارکِ وطن بتایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملے مشی گن اور ورجینیا کی ریاستوں میں پیش آئے۔
ادھر مشی گن میں یہودی عبادت گاہ ٹیپل اسرائیل پر حملہ ہوا، جس میں مشتبہ حملہ آور ہلاک اور ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، جبکہ پری اسکول کے طلبہ اور عملہ محفوظ رہے۔
ورجینیا کی اولڈ ڈومینین یونیورسٹی میں اندھادھن فائرنگ کے واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل برینڈن شاہ ہلاک اور دو زخمی ہوئے، بعد میں حملہ آور بھی ہلاک کر دیا گیا۔
ایف بی آئی نے دونوں حملوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دو ہفتوں کے دوران دہشت گردی کے چار واقعات
امریکہ میں حالیہ دو ہفتوں کے دوران دہشت گردی کے چار واقعات پیش آئے، جن کے بعد حملہ آوروں کے پس منظر سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آسٹن میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشت گرد سینیگال سے تعلق رکھنے والا شخص تھا جس نے بعد میں امریکی شہریت حاصل کی تھی۔
نیویارک شہر میں بم حملے میں ملوث دہشت گرد ترکی اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے خاندانوں کے بچے تھے جن کے والدین نے بعد میں امریکی شہریت حاصل کی تھی۔
اولڈ ڈومینین میں فائرنگ کے واقعے کا دہشت گرد سیرا لیون سے تعلق رکھنے والا شخص تھا جس نے بعد میں امریکی شہریت حاصل کی تھی۔
مشی گن میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد لبنان سے تعلق رکھنے والا قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تارکِ وطن تھا۔
رپورٹس کے مطابق چاروں حملہ آور مسلمان پس منظر رکھنے والے شہری تھے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں دو ہفتوں کے دوران دہشت گردی کے یہ چار واقعات رونما ہوئے، جن کے بعد سکیورٹی اور امیگریشن سے متعلق بحث میں شدت آ گئی ہے، جبکہ مختلف ادارے مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 671 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 585 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C