امریکی بحریہ نے ایرانی بندرگاہوں کو عملاﹰ بلاک کر دیا، صدر ٹرمپ
👁️ 240 بار دیکھا گیا
امریکی بحریہ نے ایرانی بندرگاہوں کو عملاﹰ بلاک کر دیا، صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کو عملاﹰ بلاک کر دیا گیا ہے اور امریکہ کے بحری جہازوں کے قریب آنے والے ایرانی نیوی کے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔
واشنگٹن سے پیر 13 اپریل کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے ان کے حکم کے بعد امریکی نیوی نے اب عملی طور پر اس سمندری علاقے میں ایرانی بندرگاہوں کو بلاک کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل نامی میڈیا نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’یہ بلاکنگ اب نافذ ہو گئی ہے اور اس دوران اگر ایران کے حملوں کے لیے استعمال ہونے والے کسی بھی بحری جہاز نے اس بلاکنگ کے ذرا سا بھی قریب جانے کی کوشش کی، تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔‘‘
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’وارننگ: اگر ان جہازوں نے ہمارے بلاکیڈ کے ذرا سا بھی قریب آنے کی کوئی کوشش کی، تو انہیں فوراﹰ تباہ کر دیا جائے گا۔‘‘
ساتھ ہی امریکی صدر نے مزید لکھا کہ ایران کی بحری طاقت کو تو پہلے ہی بری طرح تباہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ امریکی بحریہ اب آبنائے ہرمز میں بھی اسی طرح کا طریقہ کار اپنائے گی، جیسا سمندر میں منشیات کے اسمگلروں کی کشتیوں کو تباہ کرنے کے لیے اپنایا گیا تھا۔
اس سے صدر ٹرمپ کی مراد وہ فضائی حملے تھے، جو لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے ساحلوں کے پاس سمندر میں منشیات کی مبینہ اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں کو تباہ کرنے کی خاطر کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C